یہ اختلاف
Urdu book, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ اختلاف ہفتہ وار ”انکشاف“ (جھانسی 21 دسمبر 1983ء) میں ایک مختصر مضمون نظر سے گزرا: یہ سنیوں کی مسجد ہے۔ یہ شیعوں کی مسجد ہے۔ یہ اہل حدیث کی مسجد ہے۔ یہ بریلویوں کی مسجد ہے۔ یہ دیوبندیوں کی مسجد ہے۔ یہ مسجد بساطیان ہے۔ یہ مسجد منصوریان ہے۔ اس مسجد میں سلام پڑھنا منع ہے۔ اس مسجد میں تبلیغی جماعت قیام نہیں کر سکتی۔ میں ایک رسالہ متاثر ہو کر ۳۲، نراسلام میں ایک نومسلم ہوں۔ قرآن کی تعلیمات سے متاثر ہو کر میں نے اسلام قبول کیا ہے۔ اب کوئی مجھے بتائے کہ میں کس مسجد میں نماز ادا کروں۔ یہ ایک چھوٹی سی تصویر ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ زمانے میں مسلمانوں کی حالت کیا ہے۔ مسلمان ہر طرف جھوٹے نعروں میں الجھے ہوئے ہیں اور خود ساختہ مسائل کی بنیاد پر انہوں نے خدا کے ایک دین کو بہت سے دینوں میں بانٹ رکھا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader