خدا ـــ انسانی فطرت کی آواز ہے
Urdu book, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
خدا انسانی فطرت کی آواز ہے۔ عام حالات میں یہ آواز چھپی رہتی ہے۔ مگر جب زندگی میں کوئی نازک لمحہ آتا ہے تو یہ آواز جاگ اٹھتی ہے۔ تاریخ میں بے شمار مثالیں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی انسان اس فطرت سے خالی نہیں۔ فرانس کی ایک فلم ایکٹرس گائنا لولو بر ایگیلڈا (Gina Lollobrigida) جنوری ۱۹۷۵ میں ہندوستان آئی تھی۔ ایک پریس کانفرنس میں ایک اخباری رپورٹر سے اس کا سوال و جواب یہ تھا: To a question whether she believed in God, Gina said : I believe in God. I believe in God, more when I am on an aeroplane. Times of India, 3.1.1975 ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ خدا کو مانتی ہے، گائنا نے کہا: میں خدا کو مانتی ہوں، میں خدا کو مانتی ہوں، اس وقت اور بھی زیادہ جب میں ہوائی جہاز میں ہوتی ہوں۔ آدمی جب ہوائی جہاز میں اڑ رہا ہو تو اس وقت وہ مکمل طور پر ایسے خارجی اسباب کے رحم و کرم پر ہوتا ہے جن کے توازن میں معمولی فرق بھی اس کو ہلاک کرنے کے لئے کافی ہے۔ انسان کی یہی بے چاری سمندری سفروں میں بھی ہوتی ہے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے : کیا تم دیکھتے نہیں کہ کشتی سمندر میں اللہ کے فضل سے چلتی ہے، تاکہ وہ تمہیں اپنی قدرتیں دکھائے۔ در حقیقت اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لئے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو۔ اور جب سمندر میں ان لوگوں کو موجیں بدلیوں کی طرح گھیر لیتی ہیں تو یہ اللہ کو پکارتے ہیں، اپنے دین کو اسی کے لئے خالص کرکے۔ پھر جب وہ بچا کر انہیں خشکی کی طرف لاتا ہے تو یہ اس سے روگردانی اعتدال پر رہتے۔ ناشکرا ہے۔ (لقمان ۳۱-۳۲) کوئی شخص خواہ کتناهی سرکش اور منکرکیوں نہ ہو، جب مشکل حالات پڑتے ہیں تو وہ بے اختیار خدا کو پکار اٹھتا ہے، یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا انسانی فطرت کی آواز ہے۔ ۲- روسی ڈکٹیٹر مارشل اسٹالن (سن ۱۹۴-۱۸۷۹) خدا کا منکر تھا۔ مگر اس کی زندگی میں ایسے واقعات ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ مشکل اوقات میں وہ بے اختیار خدا کو یاد کرنے لگتا تھا۔ ونسٹن چرچل (۱۹۶۵ - ۱۸۷۴) نے دوسری جنگ عظیم کے موقع پر اگست ۱۹۴۲ میں ماسکو کا سفر کیا تا کہ ہٹلر کے خلاف دوسرا محاذ (سکنڈ فرنٹ) قائم کرنے کے لئے روسی لیڈروں سے گفتگو کرے ۔ چرچل نے اس سلسلہ میں اتحادیوں کا فوجی منصوبہ اسٹالن کے سامنے رکھا جس کا خفیہ نام ٹارچ (TORCH) رکھا گیا تھا۔ اسٹالن چونکہ خود بھی ہٹلر کی بڑھتی ہوئی یلغار سے خائف تھا، اس نے اس فوجی منصوبہ میں گہری دلچسپی لی۔ چرچل کا بیان ہے کہ منصوبہ کی تشریح کے ایک خاص مرحلہ پر جب کہ اسٹالن کی دلچسپیاں اس سے بہت بڑھ چکی تھیں اس کی زبان سے نکلا : May God prosper this undertaking خدا اس منصوبہ کو کامیاب کرے۔ Winston S. Churchill, The Second World War (Abridgement) Cassell & Company London, 1965, P. 603 ۳- سابق صدر امریکہ مسٹر چرڈ شن کے افراد خاندان جب آخری فوٹوگراف کے لئے وائٹ ہاؤس میں جمع ہوئے تو سٹاری فوٹوگراف کو ان کا گانڈو لینے میں تک پہنچادیتا ہے تو ان میں سے کوئی اعتدال پر رہتا ہے۔ اور۔ ہماری نشانیوں کا انکار نہی کرتا ہے۔ جو بد عہد اور میں جمع ہوئے تو سرکاری فوٹوگرافر کوان کا تو لینے میں کافی دیر لگی کیونکہ صد۔ نسن سمیت سب لوگ دور ہے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader