Urdu book · اسلام دینِ فطرت

خدا ـــ انسانی فطرت کی آواز ہے

Urdu book, p. 42

By Maulana Wahiduddin Khan

تھے اور فوٹو گرافر اس انتظار میں تھا کہ بغیر آنسوؤں کا کوئی لمحہ ملے تو شاہد لے سکے۔ واٹر گیٹ سیکنڈل کے متعلق ٹیپ ریکارڈ نگ جس نے نکسن کی صدارت کو ختم کیا ، اگر نکسن چاہتے تو اس کو ضائع کر سکتے تھے۔ ایسی صورت میں ان کی صدارت خطرہ میں نہ پڑتی۔ مگر صدر نکسن کو یہ لالچ تھا کہ صدارت کے بعد اس ٹیپ کو فروخت کر کے وہ معقول رقم حاصل کر سکتے ہیں ، مگر ان کی یہ امید پوری نہیں ہوئی۔ ٹیپ ریکارڈنگ لوگوں کے علم میں آگئی اور نکسن کی صدارت ایسے بھونچال کا شکار ہوئی کہ علیحدگی کے سوا ان کے لئے کوئی چارہ نہ رہا۔ واٹر گیٹ اسکینڈل کے انکشاف سے پہلے ریچرڈ نکسن اتنا زیادہ پریشان تھے کہ نیم پاگل ہو گئے تھے۔ وہ واٹ ہاؤس میں روتے رہتے۔ انھوں نے خود کشی کا ارادہ کر لیا تھا۔ اگر چہ سخت نگرانی کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ آخری ایام ‘The Final Days’ نامی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ: As the end neared, Nixon asked secretary of state Henry Kis- singer to kneel and pray with him, saying: "You are not a very orthodox Jew and I am not an orthodox Quacker, but we need to pray." Daily American (Rome) 27.3 1976 جب صدارت کا خاتمہ قریب آگیا، نکسن نے سابق سکرٹری آف اسٹیٹ ہنری کسنیر سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ خدا کے آگے جھکیں اور دونوں مل کر دعا کریں۔ نہ تم زیادہ پکے یہودی ہو نہ میں زیادہ پکا عیسائی مگر اس وقت ہم کو ضورت ہے کہ ہم دعا کریں ، نکسن نے کہا اور عیسائی طریق عبادت کے مطابق جھک کر دعا کرنے لگے۔ ۴۔ روس میں اشتراکی انقلاب اکتوبر ۱۹۱ء میں آیا۔ اس طرح اس انقلاب پر اب پورے ساٹھ سال گزر چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ۲۵ کروڑ ستون شہریوں میں ۲۴ کروڑ ایسے لوگ ہیں جو اکتوبر انقلاب کے بعد پیدا ہوئے ہیں، دوسرے لفظوں میں ایسے سماج میں جس میں حکومت روس کے دعوے کے مطابق، قدیم مذہبی نظام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اشتراکی نظریہ کے مطابق مذہب، سرمایہ داری نظام کا ضمیمہ تھا۔ سرمایہ داری نظام کے خاتمہ کے بعد قدرتی طور پر اس کے ضمیمہ کو بھی ختم ہو جانا چاہئے۔ روسی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے سرمایہ داری نظام کو روس سے ختم کر دیا ہے۔ مگر حیرت انگیز بات ہے کہ مذہب اب بھی وہاں زندہ ہے۔ حتی کہ روس کی جدید نسل میں دوبارہ مذہب پروان چڑھ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک دل چسپ واقعہ وہ ہے جو ۱۹۷۳ء میں ہندوستان میں پیش آیا۔ ایک روسی جہاز (Iyushin Jet) ہندوستان میں مغربی بنگال کی فضاء پر اتر رہا تھا کہ اس کا انجن خراب ہو گیا ہواباز کی ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور جہاز زمین پر گر پڑا۔ ہواباز سمیت سارے مسافر جل کر ختم ہو گئے۔ چونکہ یہ حادثہ ہندوستان کی سرزمین پر ہوا تھا اس لئے بین الاقوامی قانون کے مطابق ہندوستان کو اس کی تفتیش کرنی تھی۔ ہوائی جہازوں کا قاعدہ ہے کہ اس میں آواز ریکارڈ کرنے والی ایک خودکار مشین رکھی جاتی ہے جس کو عام طور پر (Black Box) کہتے ہیں۔ یہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page