Urdu book · اسلام دینِ فطرت
نماز سے آغاز
Urdu book, p. 48
By Maulana Wahiduddin Khan
خدا کا دین ہی انسان کے لئے فطری اور حقیقی دین ہے۔ یہ حقیقت ڈر کے لمحات میں کھل جاتی ہے۔ آدمی خواہ کوئی بھی دین اختیار کرے، خواہ وہ کوئی بھی سہارا پکڑے، مگر جب انسان کی زندگی کا جہاز کسی بھنور میں پھنستا ہے، جب اس پر کوئی نازک لمحہ آ جاتا ہے، اُس وقت اس کو تمام چیزیں بھول جاتی ہیں۔ اُس وقت وہ بے اختیار ہو کر ایک خدا کو پکارنے لگتا ہے۔ یہ تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حقیقی دین صرف خدا کا دین ہے۔ یہی دینِ فطرت ہے اور اسی دینِ فطرت کا دوسرا نام اسلام ہے۔
