جہاد
Urdu book, p. 33
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام ایک عظیم جد و جہد ہے۔ وہ قربانی کا ایک مسلسل عمل ہے جو ایمان لانے کے بعد سے آدمی کی موت تک جاری رہتا ہے۔ سب سے پہلی قربانی آدمی اُس وقت دیتا ہے جب وہ اپنے پسندیدہ خیالات اور ذاتی رجحانات کو خیر باد کہہ کر دین حق کو قبول کرتا ہے۔ اس کے بعد دوسری قربانی وہ ہے جو عمل کی دنیا میں دی جاتی ہے۔ ایک مومن کی زندگی میں فکری اور عملی جد و جہد کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ وقت آجاتا ہے جب کہ وہ اپنی مقرر عمر پوری کر کے اپنے سے جاملے۔ مولانا وحید الدین خاں (2021-1925ء) ایک اسلامی اسکالر اور امن کے سفیر تھے۔ انھوں نے اسلام کے حکیمانہ پہلو، مذہبی عدم تشدد، سماجی رواداری، ماڈرن ایج کے ساتھ اسلام کی مطابقت، اور دوسرے عصری مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ مولانا نے عصری اسلوب میں 200 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ ان کا انگریزی ترجمہ قرآن اپنی آسان اور قابل فہم زبان کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔ انھوں نے 2001 میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے نام سے نئی دہلی میں ایک ادارہ قائم کیا، تا کہ اس کے ذریعہ امن کلچر اور اسلام کی روحانی تعلیم کو ساری دنیا میں فروغ دیا جائے۔
