Urdu book · اسلام ایک عظیم جدوجہد
جہاد
Urdu book, p. 32
By Maulana Wahiduddin Khan
کامیابی کی شکل صرف یہ ہو کہ وہ وقت گزرنے سے پہلے اپنا سامان بیچ ڈالے ورنہ آخر میں اس کے پاس کچھ بھی نہ ہوگا۔ اور دکان سے اس کو خالی ہاتھ اٹھ کر جانا پڑے گا۔ پھر قبل اس کے کہ موت آ کر ہم کو اس دنیا سے جدا کر دے جہاں صرف کرنا ہے اور اس دنیا میں پہنچادے جہاں کرنا نہیں بلکہ صرف پانا ہے۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کا صحیح مصرف سوچ لیں۔ ہم سب کو ایک روز مالک کائنات کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔ پھر خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنے رب کے پاس اس حال میں پہنچیں گے کہ دنیا میں وہ حق کے لیے اپنا سب کچھ لٹا چکے تھے کیوں کہ اللہ تعالیٰ سب سے پہلے انہی پر نظر کرے گا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader