Urdu book · اسلام ایک تعارف

دین رحمت

Urdu book, p. 211

By Maulana Wahiduddin Khan

حدیدی کردار لقد ارسلنا رسلنا بالبینات وانزلنا ہم نے اپنے رسول بھیجے نشانیوں کے ساتھ اور معهم الكتاب والميزان ليقوم الناس ان کے ساتھ کتاب اور ترازو اتارا تاکہ لوگ بالقسط وانزلنا الحديد فيه باس شدید و انصاف پر قائم ہوں ۔ اور ہم نے لوہا اتارا اس منافع للناس وليعلم الله من ينصره ورسله میں سخت طاقت ہے اور لوگوں کے لئے فائدہ بالغيب ان الله قوي عزيز (الحديد) ہے۔ اور تاکہ اللہ جان لے کہ کون مدد کرتا ہے اللہ اور رسول کی بن دیکھے۔ بے شک اللہ قوی اور زبر دست ہے۔ موجودہ دنیا کو خدا نے اس طرح بنایا ہے کہ یہاں مادی چیزیں انسانی اخلاقیات کے لئے تمثیل کا کام کرتی ہیں۔ اوپر کی آیت میں اس سلسلہ میں دو چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایک میزان (ترازو) اور دوسرے حدید (لوہا) ترازو کیا کام کرتا ہے۔ ترازو تولنے کا ذریعہ ہے۔ کسی چیز کے متعلق جاننا ہو کہ وہ وزن میں پوری ہے یا کم ہے تو اس کو ترازو میں رکھ کر تولتے ہیں۔ اس سے اس کی حالت پوری طرح معلوم ہو جاتی ہے۔ خدا کی کتاب اسی طرح انسانی اخلاقیات کے لئے ترازو ہے۔ عام ترازو چیزوں کے وزن کو بتاتا ہے اور خدا کی کتاب اعمال کے صحیح یا غلط ہونے کو۔ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا رویہ موجودہ دنیا میں درست رہے تاکہ وہ آخرت کی کامیابی حاصل کرے اس کے لئے لازم ہے کہ وہ خدا کے ترازو سے اپنے قول و عمل کو تولتا رہے۔ اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو وہ اگلی دنیا میں ناکام و مراد ہو کر رہ جائے گا۔ دوسری تمثیل حدید (لوہے) کی ہے۔ حدید کی معروف حیثیت کیا ہے۔ وہ قابل اعتماد شدت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ جس پل یا عمارت کو لوہے پر کھڑا کیا جائے اس کے بارہ میں پورا اعتماد رہتا ہے کہ وہ طوفانوں کے مقابلہ میں بھی پوری طرح قائم رہے گی۔ اسی قسم کے انسان خدا کے دین کی نصرت کے لئے درکار ہیں۔ خدا کے دین کی نصرت وہ لوگ کر سکتے ہیں جن کے اندر حدیدی کردار ہو جن کے قول پر پورا اعتماد کیا جاسکے۔ جو مشکل حالات میں بھی کوئی کمزوری نہ دکھائیں ، جو نفس اور شیطان کے دباؤ کے مقابلہ میں اسٹیل کی طرح بے لچک ثابت ہوں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page