Urdu book · اسلام ایک تعارف

تمہید

Urdu book, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

کوشش نہ کرے، وہ مسائل کو نظر انداز کرے اور مواقع کو استعمال کرکے اپنی زندگی کی تعمیر کرے۔ سمندر سے بھاپ اٹھتی ہے اور بادل بن کر بارش کی صورت میں زمین پر برستی ہے۔ وہ ایک ملک اور دوسرے ملک کے درمیان امتیاز نہیں کرتی۔ وہ تمام کھیتوں اور باغوں کو یکساں طور پر سیراب کرتی ہے۔ یہی معاملہ انسان کا بھی ہونا چاہیے ۔ انسان کی فیض رسانی کو بھی بارش کی طرح عام ہونا چاہیے ۔ اس کو اپنے ماحول میں اس طرح رہنا چاہیے کہ بارش کی مانند اس کا فیض سب کے لیے عام ہو۔ خدا نے جو دین کائنات میں تکوینی طور پر قائم کر رکھا ہے وہی دین اسلام کی صورت میں انسان کو تشریعی طور پر دیا گیا ہے۔ بقیہ کائنات کا کامیابی کے ساتھ چلنا اس لیے ہے کہ وہ خدا کے مقرر کیے ہوئے دین کو کامل طور پر اختیار کیے ہوئے ہے ۔ اسی طرح انسان کی کامیابی یہ ہے کہ وہ بھی اسی دین خداوندی کو اپنا لے۔ اسی کے مطابق وہ اپنی زندگی کے معاملات کو درست کرے ۔ جو لوگ ایسا کریں وہ موجودہ دنیا میں بھی کامیاب ہوں گے اور موت کے بعد آنے والی دوسری دنیا میں بھی۔ دونوں دنیاؤں کی کامیابیاں اور سرفرازیاں ایسے ہی لوگوں کا حصہ ہیں ۔ وحید الدین خاں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page