Urdu book · اسلام ایک تعارف

تمہید

Urdu book, p. 93

By Maulana Wahiduddin Khan

اندرونی شہادت قرآن کی سورہ نمبرہ، میں ارشاد ہوا ہے ۔ نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی۔ اور نہیں۔ میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی۔ کیا انسان خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کریں گے۔ کیوں نہیں، ہم اس پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کی پور پور تک درست کر دیں۔ بلکہ انسان چاہتا ہے کہ ڈھٹائی کرے اس کے سامنے ۔ وہ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا۔ پس جب آنکھیں خیرہ ہو جائیں گی۔ اور چاند بے نور ہو جائے گا۔ اور سورج اور چاند اکٹھا کر دیے جائیں گے ۔ اس دن انسان کہے گا کہ کہاں بھاگوں ۔ ہرگز نہیں، کہیں پناہ نہیں۔ اس دن تیرے رب ہی کے پاس ٹھکانا ہے۔ اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔ بلکہ انسان خود اپنے آپ کو جانتا ہے، چاہے وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے (القیامہ ۱۵-۱) ہر انسان کے اندر پیدائشی طور پر ایک صلاحیت موجود ہے۔ اس کو نفس لوامہ یا ضمیر کہا جاتا ہے۔ یہ صلاحیت آدمی کے اندر آزادانہ طور پر کام کرتی ہے۔ وہ اس کی عقل اور اس کی خواہش دونوں سے غیر متاثر رہ کر بار بار اس کو یہ بتاتی ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط، کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ضمیر گویا خدا کی عدالت ہے۔ وہ پیشگی طور پر انسان کو اس کی غلطیوں سے خبر دار کرتی ہے۔ وہ بار بار اس کو بتاتی ہے کہ اس کے لیے درست رویہ کیا ہے اور غلط رویہ کیا ہے۔ اس کے باوجود انسان خدا سے غافل ہو جاتا ہے۔ وہ اس طرح زندگی گزارتا ہے جیسے کہ قیامت کا دن آنے والا نہیں ہے جب کہ اس سے اس کے قول وعمل کا حساب لیا جائے گا۔ جو آدمی اس قسم کا رویہ اختیار کرے وہ گویا خود اپنی فطرت کا انکار کر رہا ہے۔ خود اس کا اندرون اس کو آواز دیتا ہے مگر وہ اس کو سننے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان کا ضمیر پیشگی طور پر اس کے حق میں خدائی فیصلہ کا اعلان ہے۔ آدمی اگر اس آواز پر کان لگائے تو وہ موت سے پہلے ہی یہ جان لے گا کہ موت کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ ہونے والا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page