Urdu book · اسلام کیا ہے

اسلام کیا ہے

Urdu book, p. 20

By Maulana Wahiduddin Khan

اس طرح جس دنیا میں انسان رہتا ہے اور جن چیزوں کے درمیان وہ صبح و شام گزارتا ہے وہ ہر لمحہ اس کو خدا کی طرف متوجہ کرتی ہیں ان چیزوں سے متاثر ہو کر اس کے دل و دماغ میں ہر لمحہ ربانی کیفیات پیدا ہوتی ہیں ۔ انھیں کیفیات کے لفظی اظہار کا نام ذکر ہے ۔ اسی طرح انسان اپنی زندگی میں بار بار خدا سے تعلق کا تجربہ کرتا ہے ۔ وہ اپنے وجود پر غور کرتا ہے تو اس کا دل اس احساس سے بھر جاتا ہے کہ خدا نے اس کو احسن تقویم کے ساتھ پیدا کیا اور ہر قسم کی اعلی صلاحیتیں وافر مقدار میں اسے دے دیں ۔ یہ احساسات اس کی زبان پر مختلف انداز میں آتے رہتے ہیں ۔ یہ بھی ذکر کی ایک صورت ہے ۔ اسی طرح انسان کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں طرح طرح کے اتار چڑھاؤ پیش آتے ہیں ۔ وہ مختلف قسم کے خوش گوار اور ناخوش گوار تجربات سے گزرتا رہتا ہے ۔ ان تجربات کے دوران بار بار وہ خدا کی طرف متوجہ ہوتا ہے ۔ بار بار وہ مختلف الفاظ میں خدا کو یاد کرتا ہے ۔ اسی طرح روز مرہ کی عبادتوں کے درمیان وہ مختلف کلمات کو اپنی زبان سے ادا کرتا ہے ۔ یہ کلمات کبھی قرآن وحدیث سے ماخوذ ہوتے ہیں اور کبھی خدا کی خدائی کے اعتراف میں بے ساختہ طور پر اس کی زبان سے جاری ہو جاتے ہیں ۔ یہ سب خدا کا ذکر ہے ۔ نماز نماز خدا کی عبادت ہے ۔ وہ روزانہ پانچ وقت کے لیے فرض ہے ۔ جماعت کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے اس کا انتظام مسجدوں میں کیا جاتا ہے ۔ نماز میں سب سے پہلے وضو کیا جاتا ہے ۔ چہرہ اور ہاتھ اور پاؤں کو پانی سے دھو کر نمازی اپنے اندر اس احساس کو جگاتا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکیزہ زندگی گزارے گا ۔ پھر وہ اللہ اکبر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page