Urdu book · اسلام کیا ہے

اسلام کیا ہے

Urdu book, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

پاس کے ماحول کو گندہ کرنے کا سبب نہ بنیں۔ یہی تربیت وہ دوسروں کو بھی دیتا ہے۔ اس کو اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک وہ اپنے پورے پڑوس میں صفائی ستھرائی کا ماحول قائم نہ کرلے۔ عام لوگوں کے لیے صفائی صرف صفائی ہے۔ مگر مومن کے لیے صفائی عام معنوں میں صفائی بھی ہے اور اسی کے ساتھ وہ ایک عبادت بھی ہے، کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ خدا صاف ستھرے لوگوں کو پسند کرتا ہے۔ مزید یہ کہ مومن کا ایمان اس بات کی ضمانت ہے کہ جب وہ اپنے جسم کو پاک صاف کرے تو اسی کے ساتھ اس کی روح بھی پاک صاف ہو جائے ۔ اس لیے کہ جب وہ جسمانی پاکی کا عمل کرتا ہے تو عین اسی وقت اس کی یہ دعا کہ خدا یا تو میرے ظاہر کے ساتھ میرے باطن کو بھی پاک کر دے، اس کی روح کی پاکی کا ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ رواداری رواداری (ٹالرنس) ایک اعلیٰ انسانی اور اسلامی صفت ہے ۔ رواداری کا مطلب دوسروں کی رعایت کرنا ہے ۔ اس کے مقابلہ میں عدم رواداری یہ ہے کہ آدمی صرف اپنے آپ کو جانے، وہ دوسروں کے تقاضے سے بے خبر ہو جائے۔ رواداری ایک اعلیٰ انسانی اسپرٹ ہے۔ اس کو شریعت میں مختلف الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ مثلاً۔ رفق، تالیف قلب، شفقت علی الخلق، وغیرہ۔ آدمی کے اندر جب خدا پرستی اور سچی دین داری آتی ہے تو وہ خود غرضی کے تحت پیش آنے والی تمام برائیوں سے اوپر اٹھ جاتا ہے۔ وہ اپنی ذات میں جینے کے بجائے حقائق میں جینے لگتا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page