Urdu book · اسلام کیا ہے

اسلام کیا ہے

Urdu book, p. 42

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک دوسرے کو اجنبی نہ سمجھیں، اس کے برعکس یہ ہونا چاہیے کہ ہر ایک کے دل میں دوسرے کے لیے انس ہو۔ ہر ایک کو دوسرے سے محبت ہو۔ ہر ایک دوسرے کے کام آئے۔ سارے انسان وسیع تر معنوں میں مل جل کر اسی طرح رہیں جس طرح لوگ اپنے محدود خاندان میں رہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک انسان اور دوسرے انسان کے درمیان جو تعلق ہے وہ اجنبیت کا نہیں ہے بلکہ شناسائی کا ہے، دوری کا نہیں ہے بلکہ نزدیکی کا ہے۔ نفرت کا نہیں ہے بلکہ محبت کا ہے۔ جب تمام انسان ایک ماں باپ کی اولاد ہیں تو اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ تمام انسان برابر ہیں۔ یہاں نہ کوئی چھوٹا انسان ہے اور نہ بڑا انسان۔ چھوٹے اور بڑے کا فرق انسان اور انسان کے درمیان نہیں ہے بلکہ انسان اور خدا کے درمیان ہے۔ جہاں تک انسان کا تعلق ہے، تمام انسان ایک دوسرے کے مقابلہ میں یکساں حیثیت رکھتے ہیں البتہ خدا کے مقابلہ میں کوئی انسان بڑا نہیں۔ تمام انسان یکساں طور پر خدا کے بندے اور مخلوق ہیں۔ خدا سب کو ایک نظر سے دیکھتا ہے۔ وہ اپنی مخلوقات میں ایک اور دوسرے کے درمیان کسی قسم کا فرق نہیں کرتا۔ تعصب نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بہت سے لوگ اسلام کے مخالف ہو گئے اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش کرنے لگے۔ قرآن میں کئی جگہ اس واقعہ کا ذکر آیا ہے مگر قرآن میں اس کے مقابلہ میں جو تدبیر بتائی گئی وہ یہ نہیں تھی کہ تم ان کی سازشوں کو بے نقاب کرو۔ ان کے خلاف جوابی تحریک چلاؤ۔ ان کی سازش اور عداوت کو ختم کرنے کے لیے ان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page