انسانی برادری
Urdu book, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلامی نظام کے ہر شعبہ میں اس انسانی برابری کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ نماز میں سارے انسان ایک ساتھ صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔ حج میں دنیا بھر کے مسلمان یکساں قسم کے لباس پہن کر حج کے مراسم ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح اسلام کے اجتماعی نظام میں ہر ایک شخص کو وہی درجہ حاصل ہے جو دوسرے شخص کے لیے ہے۔ نہ کسی کے لیے کم اور نہ کسی کے لیے زیادہ۔ اسلام کے نزدیک ہر قسم کی بڑائی صرف ایک خدا کے لیے ہے۔ انسان، آپس کے ظاہری فرق کے باوجود، سب کے سب یکساں طور پر خدا کے بندے ہیں۔ انسان اور خدا کے درمیان یقینی طور پر فرق ہے مگر انسان اور انسان کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں۔ انسانی برادری اسلام کے مطابق تمام انسان ایک خدا کے پیدا کیے ہوئے ہیں۔ اس لیے تمام انسان ایک برادری ہیں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ انسان اور انسان کے درمیان فرق کرنا خدا کی پسند کے مطابق نہیں۔ انسانیت کا آغاز ایک جوڑے سے ہوا جسے آدم اور حوا کہا جاتا ہے۔ انسان خواہ کہیں بھی ہوں اور کسی بھی ملک میں ہوں سب کے سب اسی ایک ماں باپ کی نسل سے ہیں۔ رنگ اور زبان اور دوسری چیزوں کا فرق محض جغرافی اسباب سے ہوا ہے۔ جہاں تک اصل کا تعلق ہے تمام انسان آخر کار آدم وحوا کی اولاد ہیں اور انھیں سے نکل کر ساری دنیا میں پھیلے ہیں۔ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ رنگ اور زبان اور دوسری چیزوں کے فرق کی وجہ سے لوگ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader