Urdu book · اسلام کیا ہے

اسلام کیا ہے

Urdu book, p. 48

By Maulana Wahiduddin Khan

میں وہ حکمت کا خزانہ دریافت کر لیتا ہے۔ وہ بصارت سے گزر کر بصیرت کی نعمتوں کو پال لیتا ہے۔ یہ ایک عظیم مومنانہ صفت ہے جو آدمی کی شخصیت کو بے پناہ بنا دیتی ہے۔ وہ ہر آن نئی نئی چیزیں دریافت کرتا ہے۔ پھیلی ہوئی کائنات اس کی روح کے لیے رزق کا ایک عظیم دستر خوان بن جاتی ہے۔ سورج کی روشنی میں اس کو معرفت کا نور دکھائی دیتا ہے۔ ہوا کے جھونکوں میں وہ لمس ربانی کے تجربے کرنے لگتا ہے۔ سر سبز درخت اور رنگین پھول اس کو عالمِ معنویت کی جھلکیاں دکھائی دینے لگتے ہیں۔ وہ ہر بہار میں ایک اور وسیع تر بہار اور ہر خزاں میں ایک اور بامعنی خزاں کا منظر دیکھنے لگتا ہے۔ اسی طرح تمام انسانی اور غیر انسانی واقعات اس کے لیے نصیحت کا خزانہ بن جاتے ہیں۔ وہ دوسروں کے علم سے اپنے علم میں اضافہ کرتا ہے۔ دوسروں کی غلطیاں اس کے لیے اپنی اصلاح کا سبب بن جاتی ہیں۔ چیونٹی سے لے کر اونٹ تک اور دریا سے لے کر پہاڑ تک ہر چیز میں وہ ایسے پہلو تلاش کر لیتا ہے جو اس کی بصیرت میں اضافہ کریں۔ جو اس کو نئے تجربات سے آشنا کر کے آخری حد تک بے پناہ بنا دیں۔ جس طرح مادی خوراک جسم کی صحت کے لیے ضروری ہے اسی طرح عبرت اور نصیحت انسان کی روحانی خوراک ہیں۔ مادی خوراک اگر جسمانی صحت کی ضمانت ہے تو نصیحت پذیری روحانی کی ضمانت۔ گھر یلو زندگی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سب سے زیادہ بہتر آدمی وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو ( خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ ) سنن ابن ماجہ، حدیث

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page