Urdu book · اسلام کیا ہے

اسلام کیا ہے

Urdu book, p. 60

By Maulana Wahiduddin Khan

مسلسل جاری رہتا ہے۔ دعا اپنے رب کے ساتھ کبھی نہ ختم ہونے والی قلبی تعلق کا اظہار ہے۔ مومن کی زندگی کا کوئی لمحہ دعا سے خالی نہیں ہوسکتا۔ دعائیں اسلام میں جو باتیں سکھائی گئی ہیں ان میں سے ایک دعا ہے۔ حدیث کی کتابوں میں کثرت سے دعائیں نقل کی گئی ہیں۔ یہ دعائیں بتاتی ہیں کہ مختلف مواقع پر ایک مومن کی زبان سے کس طرح کے دعائیہ کلمات اور احساسات ظاہر ہونے چاہئیں۔ مثلاً ایک آدمی کی ملاقات دوسرے آدمی سے ہو تو چاہیے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہیں ۔ یعنی یہ کہ تمہارے اوپر اللہ کی سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو۔ اسی طرح مومن کو چاہیے کہ جب وہ کھانا کھائے تو وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ کر اپنا کھانا کھائے اور جب وہ کھانے کو ختم کرے تو الحمد اللہ اور اسی طرح کے دوسرے کلمات اپنی زبان سے ادا کرے۔ گویا کہ ایک مومن اپنے کھانے پینے کا آغاز اللہ کا نام لے کر کرتا ہے اور جب وہ اپنا کھانا پینا ختم کرتا ہے تو دوبارہ وہ اللہ کا شکر ادا کر کے اس کی نعمتوں کا اعتراف کرتا ہے۔ ایک مومن کے دل میں جب کوئی بُرا خیال آتا ہے تو وہ اس کے مقابلہ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہے اور یہ کلمہ اپنی زبان سے ادا کرتا ہے: اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ۔ وہ جب کسی مسئلہ سے دوچار ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ : اَللَّهُمَّ عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا۔ یعنی ، اے اللہ ہم نے تیرے اوپر بھروسہ کیا۔ اسی طرح جب اس کو مال کا کوئی حصہ ملتا ہے تو وہ کہتا ہے اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي أَمْوَالِنَا۔ یعنی ، اے اللہ ہمارے مالوں میں ہمیں برکت عطا فرما۔ ایک مومن جب سفر کرتا ہے تو اس کی زبان پر یہ کلمات ہوتے ہیں : اَللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page