Urdu book · اسلام کیا ہے

دعائیں

Urdu book, p. 61

By Maulana Wahiduddin Khan

السَّفَرِ وَأَنْتَ الْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ۔ یعنی، اے اللہ تو اس سفر میں میرا ساتھی ہے اور تو ہی میرے بعد میرے گھر والوں کا نگہبان ہے۔ جب اس کو کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو وہ کہتا ہے: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ یعنی، ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں لوٹ کر اللہ ہی کی طرف جانا ہے۔ اسی طرح زندگی کے ہر موڑ اور ہر مرحلہ کے لیے اسلام میں دعائیں بتائی گئی ہیں ۔ یہ دعائیں ہر موقع پر مومن کے ایمان کو تازہ کرتی ہیں۔ وہ موجودہ دنیا میں اس کے ہر تجربہ کو ربانی تجربہ بناتی رہتی ہیں۔ مومن اسی طرح ذکر اور دعا کے سایہ میں زندگی گزارتا ہے یہاں تک کہ وہ مر کر اپنے رب سے جا ملتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page