Urdu book · اسلام کیا ہے

اسلام کیا ہے

Urdu book, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کی کوئی اولاد ہو۔ وہ ایسی یکتا ذات ہے جس کا کسی بھی اعتبار سے کوئی مثل اور برابر نہیں۔ ہر قسم کی یکتائی صرف ایک ہستی کے لیے ہے اور وہ ہستی صرف خداوند ذوالجلال کی ہے۔ ایک خدا کا تصور اسلام کا مرکزی تصور ہے۔ یہی عقیدہ اسلام کا اصل سرا ہے اور یہی اسلام کی تمام تعلیمات کا واحد سرچشمہ۔ فرشتہ خدا کی پیدا کی ہوئی بہت سی مخلوقات میں سے ایک مخلوق وہ ہے جس کو فرشتہ کہا جاتا ہے۔ فرشتوں کو خدا نے خصوصی صلاحیت اور خاص اختیارات دیے ہیں۔ وہ کائنات میں بڑے بڑے تصرفات کر سکتے ہیں۔ مگر ان کا سارا عمل خدا کی مکمل تابعداری میں ہوتا ہے۔ وہ ادنی درجے میں بھی خدا سے انحراف نہیں کرتے۔ کائنات میں ہر لمحہ بے شمار واقعات ہو رہے ہیں۔ مثلاً ستاروں کی گردش، سورج اور چاند کا چمکنا، زمین کا گردش کرنا۔ اسی طرح بارش، موسم اور دوسری بہت سی تبدیلیوں کا پیش آنا۔ انسان اور حیوان کی نسل کا زمین پر مسلسل باقی رہنا، اس طرح کے بے شمار واقعات جو ہر وقت دنیا میں ظاہر ہوتے رہتے ہیں، ان سب کا انتظام یہی فرشتے کرتے ہیں۔ وہ خدا کی کائنات میں خدا کے انتہائی وفادار اور فرماں بردار کارندے ہیں۔ انسان فرشتوں کو نہیں دیکھتا۔ مگر فرشتے انسانوں کو دیکھتے ہیں۔ وہ خدا کی طرف سے انسان کی نگرانی کرتے رہتے ہیں۔ یہی فرشتے انسان پر موت بھی واقع کرتے ہیں اور اس کی روح کو یہاں سے لے جاتے ہیں۔ فرشتے موجودہ دنیا کا انتظام بھی کرتے ہیں اور فرشتے ہی آخرت میں جنت اور دوزخ کا انتظام بھی کرنے والے ہیں۔ یہ فرشتے ان گنت تعداد میں ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page