Urdu book · اسلام کیا ہے

اسلام کیا ہے

Urdu book, p. 8

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبر یہ کرتا ہے کہ وہ انسان کی اس کمی کو پورا کرتا ہے۔ وہ اشیاء کی حقیقت کو بتاتا ہے۔ وہ آخرت کی دنیا کی خبر دیتا ہے۔ اس طرح وہ انسان کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ علم و شعور کی پوری روشنی میں اپنی زندگی کا نقشہ بنائے اور اس کے مطابق کامیاب زندگی کی تعمیر کرے۔ انسان جب سے دنیا میں آباد ہوا اسی وقت سے پیغمبر بھی آنا شروع ہو گئے ۔ وہ ہر زمانہ میں انسان کو خدا کی باتیں بتاتے رہے تاہم قدیم زمانہ میں آنے والے پیغمبروں کا مستند ریکارڈ باقی نہیں رہا۔ بعد کے حالات نے ان کی شخصیت کو بھی غیر تاریخی بنا دیا اور ان کی کتابوں کو بھی تاریخی طور پر غیر مستند۔ آخر میں خدا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا پیغمبر بنایا۔ آپ اس وقت پیدا ہوئے جبکہ دنیا میں دورِ تاریخ آچکا تھا۔ اسی کے ساتھ جلد ہی وہ دور شروع ہونے والا تھا جس کو پریس کا زمانہ کہا جاتا ہے۔ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ موافق اسباب ملے جنھوں نے آپ کو ایک مسلمہ شخصیت بنا دیا۔ اس طرح آپ کی لائی ہوئی کتاب محفوظ رہ کر پریس کے دور میں داخل ہو گئی۔ اس کے بعد یہ امکان ہی ختم ہو گیا کہ آپ کی لائی ہوئی کتاب میں کوئی تبدیلی کی جاسکے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے آخری رسول ہیں اور قیامت تک دنیا میں خدا کے واحد نمائندہ۔ قرآن قرآن خدا کی کتاب ہے۔ قرآن میں جو تعلیمات ہیں وہ اصلاً وہی ہیں جو پچھلی آسمانی کتابوں میں اتاری گئی تھیں ۔ مگر پچھلی آسمانی کتابیں اپنی ابتدائی صورت میں محفوظ نہیں رہیں۔ بعد کی تبدیلیوں نے ان کو غیر معتبر بنا دیا۔ جب کہ قرآن اپنی اصل صورت میں پوری طرح

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page