Urdu book · اسلامی جہاد

اسلامی جہاد

Urdu book, p. 1

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلامی جہاد جہاد زندگی کی ایک حقیقت ہے۔ جس چیز کو ہم عمل یا جدوجہد (struggle) کہتے ہیں، اسی کا عربی مترادف جہاد ہے۔ جہاد نہ کوئی پراسرار چیز ہے اور نہ وہ تشدد کے ہم معنی ہے۔ وہ سادہ طور پر بھرپور کوشش کے لئے بولا جانے والا ایک لفظ ہے۔ اردو میں ہم کہتے ہیں کہ جب میں بڑا ہوا اور جدوجہد حیات کے مرحلہ میں داخل ہوا۔ اسی طرح عربی میں کہا جاتا ہے کہ بذل جهدہ اس نے اپنی پوری کوشش صرف کی۔ اسی طرح انگریزی میں کہتے ہیں کہ : We must struggle against this prejudice کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کوشش کرنا ایک عام انسانی صفت ہے۔ اس کے لئے جس طرح ہر زبان میں الفاظ ہیں، اسی طرح عربی زبان میں بھی الفاظ ہیں۔ جہاد کا لفظ بھی اصلاً یہی مفہوم رکھتا ہے۔ کوشش کے لئے عربی میں سعی ایک عام لفظ ہے۔ لیکن جہاد کے لفظ میں مبالغہ کا عنصر شامل ہے، یعنی بہت زیادہ کوشش کرنا۔ البتہ یہاں ایک فرق پایا جاتا ہے۔ جب ہم کوشش یا جدوجہد یا اسٹرگل کا لفظ بولیں تو اس میں ثواب یا عبادت کا مفہوم شامل نہیں رہتا۔ لیکن جہاد کا لفظ جب اسلامی اصطلاح بنا تو اس میں اصطلاحی طور پر یہ مفہوم بھی شامل ہوگیا۔ یعنی کوشش کے معنی اگر صرف کوشش کے ہیں تو جہاد کا مطلب ایک ایسی کوشش کرنا ہے جو عبادت ہو اور جس میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page