Urdu book · اسلامی جہاد

اسلامی جہاد

Urdu book, p. 2

By Maulana Wahiduddin Khan

مشغول ہونے پر انسان کو ثواب حاصل ہوتا ہو، جیسا کہ قرآن میں آیا ہے: جاهدوا في الله حق جهاده۔ جہاد لغت میں جہاد کی اصل جہد ہے۔ اس کے معنی کوشش کے ہیں مگر جہد کے مادے میں مبالغہ کا مفہوم ہے۔ مثلاً کہا جاتا ہے: جهد اللبن ( کوشش کر کے سارا مکھن نکال لینا) اور اجهد الدابة ( جانور کے اوپر طاقت سے زیادہ لادنا) اسی طرح کہا جاتا ہے: بذل جهده ( اس نے اپنی پوری طاقت صرف کی) اسی طرح کہا جاتا ہے: لا بلغن جهيداي فى الامر ( میں معاملہ میں اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا ) جہاد یا مجاہدہ کا مفہوم بھی یہی ہے۔ قرآن میں آیا ہے کہ: جاهدوا في الله حق جهاده (اللہ کے راستہ میں پوری کوشش کرو جیسا کہ کوشش کرنے کا حق ہے) مشہور عربی لغت لسان العرب میں بتایا گیا ہے کہ جہد کے معنیٰ مبالغہ آمیز کوشش کے ہیں۔ مثلاً کہا جاتا ہے: جهدت جهدي واجتهدت رأي و نفسي حتى بلغت مجهودي ( ۱۳ / ۱۳۴ ) یعنی میں نے ہر طرح اپنی پوری کوشش کی یہاں تک کہ میں اپنی آخری کوشش تک پہنچ گیا۔ اسی طرح کہا جاتا ہے: جهد الرجل في كذا اي جد فيه وبالغ ۔ ( آدمی نے معاملے میں کوشش کی اور اپنی پوری کوشش کر ڈالی) جہاد یا اجتہاد کا مطلب ہے: بذل الوسع في طلب الامر ( کسی کام میں اپنی پوری کوشش صرف کرنا ) حالات کی نسبت سے کبھی جہاد یا جہد کا یہ عمل دشمنوں سے مقابلہ تک پہنچ جاتا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page