Urdu book · اسلامی جہاد

امن کی اہمیت

Urdu book, p. 22

By Maulana Wahiduddin Khan

کے ذریعے۔ امن کا یہ فائدہ ہے کہ اس کے ذریعے مواقع کھلتے ہیں۔ انصاف کسی کو خود بخود نہیں ملتا۔ انصاف کسی گروہ کو صرف اُس وقت ملتا ہے، جب کہ وہ مواقع کو پہچانے اور اس کو دانش مندانہ طور پر استعمال (avail) کرے ۔ موجودہ زمانے میں بہت سے مقامات ہیں جہاں لوگ انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں، مگر ان میں سے ہر ایک اپنا مطلوب انصاف پانے میں ناکام ہے۔ اس کا سبب صرف ایک ہے، اور وہ ہے طریقِ کار (method) کی غلطی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا میں ساری اہمیت طریقِ کار کی ہے۔ کوئی صحیح مقصد بھی غلط طریقِ کار کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ اصول اتنا زیادہ عام ہے کہ اس میں کسی گروہ کا کوئی استثنا (exception) نہیں ۔ کوئی گروہ جو انصاف کا طالب ہو، اُس کو سب سے پہلے اپنے یہاں امن قائم کرنا چاہیے ۔ امن کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ اُس کو ہر حال میں قائم کرنا ضروری ہے، خواہ اس کی کوئی بھی قیمت دینی پڑے۔ امن کبھی دو طرفہ بنیاد پر قائم نہیں ہوتا، امن ہمیشہ یک طرفہ صبر کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ اس کے سوا، امن کے قیام کا کوئی اور طریقہ نہیں۔ فطرت کا نظام، مواقع (opportunities) پر مبنی ہے۔ فطرت کے نظام کے تحت ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ مواقع وافر مقدار میں موجود رہتے ہیں۔ نفرت اور تشدد کا ماحول ان فطری مواقع کے لیے ٹریپ ڈُور (trap door) کی حیثیت رکھتا ہے۔ فطرت کا تقاضا ہے کہ آدمی سب سے پہلے نفرت اور تشدد کے ٹریپ ڈُور کو ہٹائے۔ اس ٹریپ ڈُور کے ہٹتے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page