Urdu book · اسلامی جہاد

اسلامی جہاد

Urdu book, p. 21

By Maulana Wahiduddin Khan

حقیقت کوئی مسلح کارروائی ۔ ایک روایت کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین کی خدمت کے بارے میں فرمایا: ففيهما فجاهد (البخاري، كتاب الجهاد) یعنی تم اپنے والدین میں جہاد کرو۔ اس سے معلوم ہوا کہ ماں باپ کی خدمت کرنا جہاد کا ایک عمل ہے۔ اس طرح کی مختلف آیتیں اور حدیثیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاد کا عمل اصلاً ایک پُرامن عمل ہے۔ وہ کسی مطلوب خدائی کام میں پُرامن دائرہ کے اندر جد و جہد کرنا ہے۔ جہاد کے لفظ کا صحیح ترجمہ پر امن جد و جہد (peaceful struggle) ہے۔ امن کی اہمیت قرآن کی سورہ النساء میں ارشاد ہوا ہے: الصلح خير (4:128) یعنی صلح زیادہ بہتر ہے۔ صلح کیا ہے، صلح دراصل امن کے نتیجے کا دوسرا نام ہے۔ جہاں صلح ہے، وہاں امن ہے اور جہاں صلح نہیں، وہاں امن بھی نہیں۔ اس اعتبار سے، یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اسلام میں امن کو خیر اعلیٰ کا درجہ حاصل ہے۔ عام طور پر لوگ انصاف (justice) کو بڑی چیز سمجھتے ہیں، مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ انصاف کی حیثیت صرف ایک تصوراتی معیار کی ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ یہ تصوراتی معیار عملاً کس طرح حاصل ہو۔ اس کا جواب صرف ایک ہے، اور وہ یہ کہ امن

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page