Urdu book · اسلامی تعلیمات

اسلامی اخلاق

Urdu book, p. 110

By Maulana Wahiduddin Khan

اچھے اخلاق کے ساتھ رہو۔ برائی کے بعد اچھائی کرنے کی مختلف صورتیں ہیں۔ مثلاً جس کے ساتھ برائی ہوئی ہے اس سے معافی مانگنا۔ اس کے حق میں خدا سے اچھی دعائیں کرنا۔ اس کو ہدیہ دینا۔ اس کا ذکر لوگوں کے درمیان اچھے الفاظ سے کرنا۔ مختلف مواقع پر اس کی خیر خواہی کرنا، وغیرہ۔ جنت والے قرآن میں بتایا گیا ہے کہ جنت میں کوئی لغو بات یا گناہ کی بات نہ سنائی دے گی (واقعہ ۲۶) معلوم ہوا کہ جنت کا ماحول اعلیٰ اخلاق کا ماحول ہوگا۔ وہاں جھوٹ، تہمت، غیبت، بے ہودگی، گالی، طنز و تمسخر اور فضول باتیں نہیں ہوں گی ۔ وہاں ہر ایک کے دل میں دوسرے کے لئے سلامتی اور خیر خواہی کے جذبات ہوں گے۔ وہاں ہر ایک وہی بولے گا جو اسے بولنا چاہئے اور وہ نہیں بولے گا جو اسے نہیں بولنا چاہئے۔ جنت بد اخلاق لوگوں کی سوسائٹی نہ ہوگی۔ جنت شریف انسانوں کا معاشرہ ہوگا۔ دنیا میں اچھے اخلاق والا بننا دراصل اسی جنتی سماج کا امیدوار بننا ہے۔ جو شخص دنیا میں جنتی اخلاق کا ثبوت دے وہی آئندہ جنت کے ماحول میں بسایا جائے گا۔ باقی تمام لوگ رد کر کے جہنم کے کوڑاخانہ میں ڈال دئے جائیں گے تاکہ ہمیشہ کے لئے اپنی بدکرداری کی سزا بھگتے رہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page