Urdu book · اسلامی تعلیمات

اسلامی معاشرہ

Urdu book, p. 126

By Maulana Wahiduddin Khan

وہاں اس قسم کی کوئی کشش موجود نہیں ہوتی۔ اور اگر یہ بے زور شخص ایک ایسا شخص ہو جس سے آدمی کو تکلیف اور شکایت پہنچی ہے تو ایسے موقع پر یہ عدم جاذبیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اس وقت جو آدمی بے غرض ہو کر اور شکایات سے اوپر اٹھ کر اس کی مدد کرتا ہے تو وہ خالص خدا کے لئے ایسا کر رہا ہے، کیوں کہ خدا کی رضا کے سوا کوئی دوسری کھینچنے والی چیز وہاں موجود نہیں۔ جہاں ہر قسم کی دوسری کشش ختم ہو جائے وہاں خدا کی کشش موجود ہوتی ہے۔ اور جو شخص خالص خدا کے لئے دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کرے وہ خدا کا محبوب ترین بندہ ہوتا ہے۔ وہ عین اس مقام پر خدا کو پاللیتا ہے جہاں اس نے خالص خدا کی خاطر کسی بندے کا آنسو پونچھا تھا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page