Urdu book · اسلامی تعلیمات
تنظیم
Urdu book, p. 134
By Maulana Wahiduddin Khan
سب کا رخ صرف ایک مرکزی ہستی کی طرف ہو جاتا ہے۔ سب ایک رسی سے بندھ جاتے ہیں ۔ اس طرح آپس کے اختلاف اور انتشار کے اسباب اپنے آپ ختم ہو جاتے ہیں۔ جو لوگ انفرادی قربانی کی سطح پر دین کو اختیار کر لیں ، ان کی زندگی خدا رخی زندگی بن جاتی ہے۔ وہ اس شاہراہ پر چل پڑتے ہیں جو خدا کی قربت اور اس کی جنت کی طرف جانے والی ہے ۔ ان کا سفر کبھی کھوٹا نہیں ہوتا ، وہ کبھی راستہ کے دائیں بائیں نہیں مڑتے ۔ وہ دین کے سیدھے راستے پر چلتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ خدا کی جنت میں پہنچ جاتے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader