Urdu book · اسلامی تعلیمات

بنیادی مسئلہ

Urdu book, p. 30

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کے سامنے ایک عظیم موقع ہے جس کو استعمال کرکے وہ اپنے لیے ایک ناقابل قیاس حد تک شاندار مستقبل بنا سکتا ہے ۔ مگر وہ کنکریوں سے کھیل رہا ہے ۔ اس کا رب اس کو اپنی جنت کی طرف بلا رہا ہے جو لامتناہی عزت اور آرام کی جگہ ہے ۔ مگر وہ چند دن کی جھوٹی لذتوں میں کھویا ہوا ہے وہ سمجھتا ہے کہ میں حاصل کر رہا ہوں حالاں کہ وہ صرف ضائع کر رہا ہے ۔ دنیا میں مکان بنا کر وہ سمجھتا ہے کہ میں اپنی زندگی کی تعمیر کر رہا ہوں حالاں کہ وہ صرف ریت کی دیواریں اٹھا رہا ہے جو اسی لیے بنتی ہیں کہ بننے کے بعد منہدم ہو جائیں ۔ انسان اپنے آپ کو پہچان ۔ تو کیا کر رہا ہے اور تجھے کیا کرنا چاہیے ! (۶۰ ۱۹) <...>

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page