رسالت
Urdu book, p. 55
By Maulana Wahiduddin Khan
معنوں میں صرف ایک انسانی کام یابی تھی تو اس میں یہ استثنائی خصوصیت کیوں ہے۔ کیا وجہ ہے کہ تاریخ اس کی کوئی دوسری مثال پیش نہیں کرتی ۔ ساری طویل تاریخ میں ہم کوئی دوسرا انسان نہیں پاتے جس نے اتنی بڑی کام یابی حاصل کی ہو ۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ کی کام یابی کا استثنائی پہلو ایک زبردست نشانی ہے۔ وہ اس واقعہ کے غیر انسانی ہونے کو بتاتا ہے ۔ وہ بتاتا ہے کہ یہ کام یابی آپ کو براہ راست خدا کی مدد سے حاصل ہوئی ۔ اور اس لئے حاصل ہوئی کہ آپ خدا وند ذو الجلال کے پیغمبر اور اس کے نمائندہ تھے ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی استثنائی کامیابی آپ کے سچے پیغمبر خدا ہونے کا ثبوت ہے نہ کہ سادہ معنوں میں محض آپ کے عظیم انسان ہونے کا ثبوت ۔ دوسری طرف آپ کی اسی کامیابی کے ذریعہ آپ کے لائے ہوئے دین کی مستقل حفاظت کا انتظام ہو گیا۔ آپ کی اس کامیابی کی وجہ سے آپ کے ماننے والوں کی حکومت ایک بہت بڑے رقبہ پر قائم ہو گئی ۔ یہ حکومت آپ کے دین کی دائمی محافظ بن گئی۔ چنانچہ آپ کی آمد کو چودہ سو سال ہو گئے اور آج تک آپ کے دین میں کوئی تبدیلی نہ ہو سکی۔ وہ اب بھی اسی خالص صورت میں محفوظ ہے جس صورت میں آپ نے اس کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب کوئی پیغمبر آنے والا نہیں ۔ آپ قیامت تک کے لئے تمام انسانوں کے اوپر خدا کے پیغمبر ہیں ۔ نیا پیغمبر آنے کی ضرورت ہمیشہ اس لئے پڑتی ہے کہ خدا کا دین اپنی اصلی صورت میں محفوظ نہ رہا ہو۔ پچھلے زمانہ میں بار بار ایسا ہوا کہ آسمانی کتاب کی حامل قو میں اپنی کتاب کو ضائع کرتی رہیں۔ اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader