Urdu book · اسلامی تعلیمات

رسالت

Urdu book, p. 54

By Maulana Wahiduddin Khan

دین کو اس کی اصلی صورت میں محفوظ رکھ سکتے۔ پیغمبرِ اسلام کو اللہ تعالیٰ نے آخری نبی کی حیثیت سے بھیجا اور ان کی خصوصی مدد کر کے ان کو تمام قوموں اور مذہب ہوں کے اوپر غالب کر دیا۔ آپ کی یہ غیر معمولی فتح ایک طرف آپ کے پیغمبر خدا ہونے کی دلیل بن گئی۔ آپ کی کامیابی اتنی غیر معمولی تھی کہ دنیا میں کبھی کسی کو ایسی کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ یہ واقعہ اس بات کا ایک محسوس ثبوت ہے کہ آپ خدا کی طرف سے تھے اور خدا نے اپنی خصوصی مدد سے آپ کو یہ غلبہ اور کامیابی عطا فرمائی۔ کوئی عام آدمی کبھی اس قسم کی کامیابی پر فتادر نہیں ہو سکتا۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح اپنے تمام دشمنوں کو زیر کیا اور آپ کو عرب میں اور عرب کے باہر جو کامیابی حاصل ہوئی وہ ساری انسانی تاریخ میں انوکھی اور بے مثال ہے۔ مورخین نے کھلے طور پر یہ تسلیم کیا ہے کہ ایسی غیر معمولی کام یابی نہ آپ سے پہلے کسی شخص کو حاصل ہوئی اور نہ آپ کے بعد کوئی ایسا شخص ہے جو ایسی غیر معمولی کام یابی تک پہنچا ہو ۔ پیغمبر اسلام جیسا کام یاب انسان ساری معلوم تاریخ میں صرف ایک ہی نظر آتا ہے۔ یہ آپ کی ایسی ناقابل انکار خصوصیت ہے کہ جو لوگ آپ پر ایمان نہیں رکھتے وہ بھی جب تاریخ کے بڑوں کی فہرست بناتے ہیں تو وہ مجبور ہوتے ہیں کہ آپ کو اس فہرست میں سب سے اوپر رکھیں۔ آپ کی اس انوکھی اور استثنائی کام یابی کو عام طور پر لوگ بس ایک انسان کا کارنامہ سمجھتے ہیں۔ وہ اس کا حق اتنا ہی سمجھتے ہیں کہ بڑھے ہوئے لفظوں میں آپ کی شخصی عظمت کا اعتراف کر لیں۔ مگر بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ سوال یہ ہے کہ یہ کام یابی اگر عام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page