Urdu book · اسلامی تعلیمات

ارکانِ اسلام

Urdu book, p. 75

By Maulana Wahiduddin Khan

پٹرول کی آگ یا سوکھی زمین میں بارش ۔ اس کا پورا اندرونی وجود دربانی روشنی سے بھڑک اٹھتا ہے ۔ اس کی تلاش کی سوکھی زمین حق کی بارش کے ایک ایک قطرہ کو جذب کرتی چلی جاتی ہے ۔ وہ خدا کو پانے کے ساتھ اس کے پیغمبر کو پا لیتا ہے ، اور پیغمبر کو پانے کے ساتھ اپنے خدا کو ۔ رسول کوئی فرشتہ یا کوئی غیر انسانی وجود نہیں ۔ وہ بھی ایک انسان ہے اور سارے انسانوں کی طرح ایک ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس کی خصوصیت صرف یہ ہے کہ خدا نے اس کو اپنی پیغام رسانی کے لئے چن لیا ۔ خدا نے دیکھا کہ وہ ایک ایسا انسان ہے جس کی فطرت پوری طرح زندہ ہے ۔ جس کے قول وعمل میں تضاد نہیں جس نے نبوت سے پہلے چالیس سال کی عمر تک کبھی ایک بار بھی امانت کی ادائیگی میں کو تاہی نہیں کی ۔ وہ سچا ہے ، وعدہ پورا کرنے والا ہے ، وہ اپنے سینہ میں انسانیت کا درد رکھتا ہے ، وہ حق کے لئے اس سے زیادہ بے چین ہوتا ہے جتنا کوئی شخص اپنے ذاتی منافع کے لئے بے چین ہوتا ہے ۔ خدا نے محمد بن عبد اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) میں وہ خالص روح پائی جو حق کی امانت کا امین بن سکے ۔ اس نے اس کے اندر وہ غیر مصلحت پرستانہ کر دار پایا جو کسی ادنیٰ لچک کے بغیر ربانی ذمہ داری کو ادا کر سکے ۔ اس نے اس عربی انسان میں وہ طلب دیکھی جو اس بات کی ضمانت تھی کہ وہ خدا کی الہامی امانت کی پوری قدر دانی کرے گا ۔ اور اس کو اسی طرح لے گا جس طرح اس کو لینا چاہئے ۔ ان پہلوؤں میں یہ عربی انسان چالیس برس کی زندگی تک انتہائی مکمل ثابت ہوا ۔ اس لئے خدا نے اس کو اپنے آخری اور عالمی پیغمبر کی حیثیت سے چن لیا اور اس انسان کامل نے اپنی نبوت کی ۴۳ سال کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page