Urdu book · اسلامی تعلیمات

ارکانِ اسلام

Urdu book, p. 88

By Maulana Wahiduddin Khan

اگر اس کو صحیح طور پر انجام دے لے تو اس کے تمام معاملات درست ہو جائیں ، خواہ یہ معاملات خدا سے متعلق ہوں یا انسانوں سے متعلق۔ حج کی عبادت اگر چہ زندگی میں صرف ایک بار ادا کرنے کا حکم ہے ، لیکن وہ اتنی عظیم عبادت ہے کہ اگر ایک بار بھی اس کو اس کے تمام آداب اور تقاضوں کے ساتھ پوری طرح ادا کر لیا جائے تو ہمیشہ اس کا اثر باقی رہتا ہے ، ایک بار کی عبادت ساری عمر کی اصلاح کے لیے کافی ہو جاتی ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page