اسلامی اخلاق
Urdu book, p. 98
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلامی اخلاق اسلامی اخلاق کی حقیقت تواضع ہے۔ اسلامی اخلاق تواضع والے انسان کے کردار کا دوسرا نام ہے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے : وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِيْنَ يَمْشُونَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا خدا کے بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں) یعنی جو لوگ خدا کے واقعی بندے بن جائیں وہ جب زمین پر چلتے ہیں تو ان کا چلنا عجز کا چلنا ہوتا ہے۔ جو لوگ خدا کے مقابلے میں اپنی بڑائی کا احساس کھودیں وہ انسانوں کے درمیان بھی بڑے بن کر نہیں رہتے۔ خدا کی نسبت سے جس کیفیت کو خشوع کہا جاتا ہے وہی کیفیت جب بندوں کی نسبت سے ظاہر ہو تو اسی کو متواضع اخلاق کہتے ہیں۔ اور متواضع اخلاق ہی کا دوسرا نام اسلامی اخلاق ہے۔ حضرت عیاض بن حمار کی ایک روایت صحیح مسلم میں ان الفاظ میں آئی ہے : ان الله اومی الی ان تواضعوا اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ وحی کی کہ تم لوگ حتی لا يبغی احد علی احد ولا يفخر تواضع کا طریقہ اختیار کرو۔ یہاں تک احد علی احد کہ کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر زیادتی نہ کرے ۔ کوئی شخص کسی دوسرے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader