Urdu book · اسلامی تعلیمات

اسلامی اخلاق

Urdu book, p. 99

By Maulana Wahiduddin Khan

شخص پر فخر نہ کرے۔ خدا اسے پانے کے لئے اسلامی اخلاق کا نہایت گہرا تعلق خدا کی معرفت سے ہے۔ جب ایک شخص حقیقی معنوں میں خدا کو دریافت کرتا ہے تو اس پر یہ حقیقت کھلتی ہے کہ اس دنیا میں وہ آزاد نہیں ہے کہ جو چاہے کرے ۔ وہ یہاں حالت امتحان میں ہے۔ خدا نے اس کو محدود مدت کے لئے یہاں رکھا ہے۔ اس کے بعد اس پر موت طاری کر کے وہ اس کو اپنے یہاں بلائے گا۔ اور اس کے عمل کے مطابق اس کو یا جنت کے باغوں میں بسائے گا یا جہنم کی آگ میں ڈال دے گا۔ جب آدمی پر زندگی کی یہ حقیقت کھلتی ہے تو اس کا سب سے بڑا مسئلہ یہ بن جاتا ہے کہ وہ موت کے بعد آنے والی زندگی میں اپنے آپ کو خدا کی پکڑ سے بچائے۔ وہ آخرت میں خدا کی رحمت اور معافی حاصل کر سکے۔ اس کا یہ مزاج اس کی زندگی میں اس طرح داخل ہوتا ہے کہ وہ دوسروں کے لئے حد درجہ نرم اور مہربان بن جاتا ہے۔ وہ لوگوں کو معاف کرتا ہے تاکہ خدا اس کو معاف کرے ۔ وہ لوگوں کے ساتھ وسعتِ ظرف کا معاملہ کرتا ہے تاکہ خدا اس کے ساتھ وسعت اور رحمت کا معاملہ فرمائے۔ اس مومنانہ سلوک کو حدیث میں مختلف انداز سے بیان کیا گیا ہے۔ یہاں ہم اس سلسلہ میں چند حدیثیں نقل کرتے ہیں: انما يرحم الله من عباده الرحماء بے شک اللہ اپنے بندوں میں سے مہربان (الجامع الصغير) بندوں پر مہربانی کرتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page