Urdu book · اسلامی زندگی

انصاف پسندی

Urdu book, p. 135

By Maulana Wahiduddin Khan

تم نے کب سے لوگوں کو غلام بنالیا حالاں کہ ان کی ماؤں نے ان کو آزاد جنا تھا یا عمرؓ متى تعبدتم الناس وقد ولدتهم امهاتهم احرارا امیر کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کے کام کو دیکھے اخرج البيهقى وابن عساكر عن طاؤس ان عمرؓ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: بتاؤ اگر میں تمھارے عمر رضی اللہ قال: ارأیتم ان استعملت اوپر کسی بھلے آدمی کو عامل بناؤں جس کو میں بھلا علیکم خیرا ممن اعلم ثم امرته بالعدل، جانتا ہوں اور پھر اس کو حکم دوں کہ وہ انصاف اقضیت ما علی ۔ قالوا نعم۔ قال لا۔ حتی انظر کرے تو کیا میں نے اس ذمہ داری کو ادا کر دیا جو میرے فی عمله اعمل بما امرته ام لا اوپر ہے۔ لوگوں نے کہا ہاں۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا: نہیں، جب تک میں اس کے کاموں کا جائزہ لے کر یہ بھی نہ دیکھ لوں کہ جس چیز کا میں نے اس کو حکم دیا تھا اس پر اس نے عمل کیا یا نہیں۔ حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ جب کسی کو عامل بناتے اور اس طرف سے کوئی وفد آپ کے پاس آتا تو اس سے پوچھتے: تمھارا امیر کیسا ہے۔ وہ غلاموں کی عیادت کرتا ہے یا نہیں۔ جنازہ کے پیچھے چلتا ہے یا نہیں۔ اس کے دروازہ پر جو لوگ آتے ہیں ان کے ساتھ اس کا رویہ کیسا ہے۔ وہ نرم ہے یا نہیں۔ اگر لوگ کہتے کہ اس کا دروازہ نرم ہے اور وہ غلاموں کی دیکھ بھال کرتا ہے تو کچھ نہ کہتے۔ ورنہ اس سے امارت چھیننے کے لئے فوراً آدمی روانہ کرتے۔ (کنز العمال) فیصلہ میں جانب داری نہیں ابن عساکر نے علی بن ربیعیہ سے روایت کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جعدہ بن ہبیرہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ اور کہا: اے امیر المومنین! دو آدمی آپ کے پاس آتے ہیں۔ ان میں سے ایک کا حال یہ ہے کہ آپ اس کے نزدیک اس کی اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔ دوسرے کا حال یہ ہے کہ اگر وہ آپ کو ذبح کر سکے تو ذبح کر ڈالے اور آپ ایسا فیصلہ دیتے ہیں جو پہلے کے خلاف اور دوسرے کی موافقت میں ہوتا ہے۔ علی رضی اللہ عنہ نے جعدہ کے سینہ پر ہاتھ مارا اور فرمایا: یہ فیصلہ اگر کوئی میری چیز ہوتی تو میں ایسا کرتا۔ مگر وہ صرف اللہ کی چیز ہے۔ ان ھذا لشیئ لو كان لى فعلت ۔ ولكن انما ذا لشیئ لله (کنز العمال جلد ۳) قرآن میں سب سے زیادہ مشغول ہونا بیہقی نے عاصم بن ابوالنجود سے روایت کیا ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب اپنے عاملوں کو روانہ کرتے تو ان سے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page