اتحاد
Urdu book, p. 146
By Maulana Wahiduddin Khan
آپس کی لڑائی اسلام کے خلاف ہے من حمل علینا السلاح فلیس منا (حدیث) جس نے ہمارے اوپر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں۔ متحد رہنا اور انتقام میں پہل نہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو ہجرت کے دسویں سال نجران (یمن) بھیجا۔ انھوں نے وہاں اسلام کی تبلیغ کی۔ خالد بن ولید رض واپس ہوۓ تو ان کے ساتھ بنو حارث بن کعب کے لوگ مسلمان ہو کر مدینہ آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: جاہلیت کی جنگوں میں تم کس طرح ہمیشہ غالب رہتے تھے۔ انھوں نے کہا: ہم کسی پر غلبہ حاصل نہیں کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا ہاں، مگر جو تم سے جنگ کرتا تھا، تم اس کے اوپر غالب رہتے تھے۔ انھوں نے کہا: اے خدا کے رسول جو ہم سے جنگ کرتا تھا ہم اس پر غالب رہتے تھے۔ ہم متحد رہتے تھے، کبھی متفرق نہیں ہوتے تھے۔ اور کسی کے اوپر ظلم سے آغاز نہیں کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا تم نے سچ کہا رکنا تغلب من قاتلنا یا رسول الله، انا كنا نجمع ولا نفترق ولا نبق و لانبترق ولا بندأ أحدا بظلم، قال صدقتم، ابن هشام، جزء ثانی، ص ۱۳۴) بحث و جدال نیکی کو مٹا دیتا ہے عوام بن حوشب نے کہا: لوگو دین میں جھگڑا کرنے سے بچو۔ کیوں کہ دین میں جھگڑا کرنے سے آدمی کے اعمال حبط ہو جاتے ہیں ر عن العوام بن حوشب قال إياكم والخصومات في الدين فإنها تحبط الاعمال ، ابن عبدالبر جامع بيان العلم وفضله ، جزء ثانی، صفحه (۹۳) بغض آدمی کے دین کو کھا جاتا ہے البغضاء هي الحالقة ، لا اقول تحلق الشعر ولكن تحلق الدين والذى نفسي محمد بيده لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا ، ولا تؤمنوا حتى تحابوا (جامع بيان العلم وفضله، جزء ثانی ، صفحه (۱۵۰) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بغض مونڈنے والی چیز ہے۔ میں یہ نہیں کہتا وہ بال کو مونڈتا ہے بلکہ وہ دین کو مونڈ دیتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے، تم جنت میں نہیں داخل ہو سکتے جب تک کہ مومن نہ بنو اور مومن بن نہیں سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو۔ اجتماعی زندگی ہر حال میں ضروری ہے عن ابی الدرداء قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ | ابو الدرداء رض کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وسلم يقول ما من ثلاثة في قرية ولا بد و لا انتقام | کو یہ کہتے ہوئے سنا: جس گاؤں یا جنگل میں تین آدمی ہوں فيهم الصلوة الا استحوذ عليهم الشيطان فعليكم | اور وہاں باجماعت نماز نہ ہوتی ہو تو ان پر شیطان مسلط بالجامعة فإنما ياكل الذئب من الغنم القاصية | ہو جاتا ہے۔ اس لئے جماعت کو ضروری سمجھو۔ بھیڑیا اکیلی وان ذئب الانسان الشيطان اذا خلا به اکله | بکری کو کھا جاتا ہے اور آدمیوں کا بھیڑیا شیطان ہے۔ (ترغيب وترهيب)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader