اتحاد
Urdu book, p. 145
By Maulana Wahiduddin Khan
قال وقد اجتمع الناس كلهم على ما تقول - آپ کو کیا چیز روکے ہوئے ہے کہ آپ نکلیں تاکہ ہم لوگ قال نعم الا نفير يسير - قال لو لم يبق الا ثلاثة آپ سے بیعت کریں۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلاج بھجر لم يكن لى فيها حاجة - قال صحابي اور امیر المومنین کے صاحبزادے ہیں۔ آپ اس فعلم انه لا يريد القتال کام کے لئے سب سے زیادہ حقدار ہیں۔ عبد اللہ بن عمرؓ طبقات ابن سعد جلد ۴) نے کہا: جو کچھ تم کہہ رہے ہو کیا اس پر تمام لوگوں کا اتفاق ہے۔ انھوں نے کہا ہاں، سوا تھوڑے لوگوں کے۔ عبد اللہ بن عمرؓ نے کہا اگر حجبر کے تین موٹے عجم آدمی بھی باقی رہ جائیں تو مجھے اس کام (خلافت) کی حاجت نہیں۔ عبادت ، اتحاد ، خیر خواہی عن ابى هريرة عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : ان الله يرضى لكم ثلاثا - يرضى لكم ان تعبد ولا تشركوا به شيئا ، وان تعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا ، وان تناصحوا من ولاه الله امركم (صحیح مسلم) حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تم سے تین باتوں پر راضی ہوتا ہے۔ ایک یہ کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ دوسرے یہ کہ اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور باہم متفرق نہ ہو۔ تیسرے یہ کہ اللہ تمھارے اوپر جس کو حکمران بنائے، اس کے ساتھ خیر خواہی کرو۔ اسی مفہوم کی ایک روایت حضرت جبیر بن مطعم سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منی میں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا : ثلاث لا يغل عليهن قلب امرئی مسلم : اخلاص العمل لله ، ومناصحَة ولاة الامر ولزوم جماعة المسلمين (مسند احمد) تین چیزیں ہیں جن میں مومن کا قلب دھوکا نہیں کرتا۔ عمل میں اللہ کے لئے اخلاص ، اپنے حاکموں کی خیر خواہی ، مسلمانوں کی جماعت کو پکڑے رہنا۔ اجتماعی کام میں انفرادی جھگڑوں سے پرہیز معاہدہ حدیبیہ کے بعد جب عرب میں امن قائم ہوگیا اور راستے محفوظ ہو گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی الحجہ ۷ھ میں اپنے اصحاب کو جمع کر کے ان کو عمومی دعوتی کام کی طرف متوجہ کیا۔ آپ نے فرمایا "اللہ نے مجھ کو تمام دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ تم لوگ اس پیغام کو میری طرف سے تمام قوموں تک پہنچا دو۔ اور اختلاف میں نہ پڑنا جس طرح بنو اسرائیل نے عیسیٰ بن مریم سے اختلاف کیا۔ آپ کے اصحاب نے جواب دیا: اے خدا کے رسول ہم آپ سے کسی بھی چیز میں کبھی اختلاف نہ کریں گے۔ آپ ہم کو حکم دیجئے اور ہم کو بھیجیئے‘ (یا رسول الله انا لا نختلف عليك فى شيئ ابد امر نا دابعتنا، البدایه والنهایه)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader