اللہ والے
Urdu book, p. 14
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ سن کر کوڑا میرے ہاتھ سے گر گیا۔ میں نے کہا " اب کبھی میں کسی غلام کو نہ ماروں گا، میں اس غلام کو اللہ کی خوشی کے لئے آزاد کرتا ہوں"، آپ نے فرمایا: أما إنه لو لم تفعل لمستك النار (مسلم) اگر تم ایسا نہ کرتے تو آگ کی لپٹ تم کو چھودیتی۔ خدا کی کپڑے ڈرنا خواہ کم زور کا معاملہ کیوں نہ ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اہلیہ ام سلمہ کے مکان پر تھے۔ آپ کو کسی کام کے لئے خادم کی ضرورت پیش آئی ۔ آپ نے اس کو آواز دے کر بلایا ۔ خادمہ نے آنے میں دیر کی۔ آپ کے چہرے پر غصہ کے آثار ظاہر ہو گئے۔ ام سلمہ یہ دیکھ کر اٹھیں۔ پردہ کے پاس جا کر دیکھا تو خادمہ باہر بکری کے بچوں سے کھیل رہی تھی۔ ام سلمہ نے دوبارہ اس کو آواز دے کر بلایا۔ وہ آئی ۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک مسواک تھی، آپ نے خادمہ سے کہا: ولا خشية القود لا وجعتك بهذه السواك قیامت کے دن مجھے بدلہ کا ڈر نہ ہوتا تو میں تجھ کو (الادب المفرد) اس مسواک سے مارتا۔ اللہ سے مانگنے کی سب سے بڑی چیز مغفرت ہے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ انصار کے پاس سنجائی کے اونٹوں کی ٹلی ہوئی۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تاکہ آپ ان کے لئے اونٹوں کا انتظام کر دیں یا خوب بہنے والی نہر کھدوا دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیکھ کر فرمایا: انصار کے لئے مرحبا، انصار کے لئے مرحبا، انصار کے لئے مرحبا۔ آج تم مجھ سے جس چیز کا بھی سوال کرو گے میں تھیں ضرور دوں گا اور تمھارے لئے اللہ سے جو چیز بھی مانگوں گا وہ ضرور عطا فرمائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے یہ کلمات سن کر انصار کا دل پھر گیا۔ انھوں نے سوچا کہ مانگنے کی زیادہ بڑی چیز تو آخرت ہے پھر ایسے قیمتی موقع پر آپ سے دنیا کیوں مانگیں۔ انھوں نے ایک دوسرے سے کہا: اغتنموها وسلوه المغفرة اس موقع کو غنیمت جانو اور آپ سے مغفرت کا سوال کرو انھوں نے کہا : اے خدا کے رسول ہمارے لئے مغفرت کی دعا فرمائیں۔ آپ نے فوراً کہا: اے اللہ ! انصار کی مغفرت فرما، ان کے لڑکوں کی مغفرت فرما، ان کی عورتوں کی مغفرت فرما (احمد) غصہ نہ کر ، غصہ نہ کر ، غصہ نہ کر ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور کہا: مجھ کو نصیحت کیجئے۔ آپ نے فرمایا: لا تغضب (غصہ مت کر) اس نے دوبارہ کہا: مجھ کو نصیحت کیجئے ۔ آپ نے پھر فرمایا : لا تغضب (غصہ مت کر) وہ بار بار اپنا سوال دہراتا رہا اور آپ بار بار یہی کہتے رہے: غصہ مت کر (بخاری) دنیا سے بھرے ہوئے ٢ آخرت سے خالی قال ابوالدرداء: مالی اراکم شبابا من الطعام جیاما حضرت ابو الدرداء نے کہا: یہ کیا ہے کہ میں تم کو کھانے سے من العلم (جامع بیان العلم، جزء ثانی، صفحہ ۲۰۲ ) شکم سیر دیکھتا ہوں اور علم دین سے تم بھوکے پڑے ہوئے ہو

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader