ایمانی صفات
Urdu book, p. 30
By Maulana Wahiduddin Khan
مؤمن کیسا انسان ہوتا ہے في صحيح ابن حبان عن ابي ذر رضى الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال كان فى صحف ابراهيم عليه الصلوة والسلام وعلى العاقل مالم يكن مغلوباً على عقله ان تكون له ساعات ساعة يناجي فيها ربه وساعة يحاسب فيها نفسه وساعة يتفكر فيها فى صنع الله تعالى - ومساعة يخلو فيها لحاجته من المطعم والمشرب - وعلى العاقل ان لا يكون ظاعنا الا لثلاث: تزود لمعاد او حرفة لمعاش اولذة فى غير محترم - وعلى العاقل ان يكون بصيراً بزمانه مقبلاً على شانه حافظا لسانه ومن حسب كلامه من عمله قل كلامه الا فيما يعنيه - صحیح ابن حبان میں حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم کے صحیفہ میں تھا : اور عقلمند پر لازم ہے جب تک اس کی عقل مغلوب نہ ہو جائے کہ اس کے لئے کچھ گھڑیاں ہوں ۔ وہ گھڑی جب کہ وہ اپنے رب سے باتیں کرے ۔ وہ گھڑی جب کہ وہ اپنا احتساب کرے ۔ وہ گھڑی جب کہ وہ خدا کی کاریگری میں غور کرے ۔ اور وہ گھڑی جب کہ وہ اپنی کھانے پینے کی ضرورت کے لئے الگ ہو ۔ اور عقلمند پر لازم ہے کہ وہ نہ چلے مگر تین چیزوں کے لئے ۔ آخرت کا سامان حاصل کرنے کے لئے ۔ یا ضروری معاش کمانے کے لئے ۔ یا اس لذت کے لئے جو اس کے لئے حرام نہیں کی گئی ۔ اور عقلمند پر لازم ہے کہ وہ اپنے زمانہ کو دیکھنے والا ہو ۔ وہ اپنے معاملہ کی طرف متوجہ رہنے والا ہو ۔ وہ اپنی زبان کا نگراں ہو ۔ اور اس کے عمل میں سے اتنا کلام کافی ہے کہ وہ بہت کم بولے الا یہ کہ اس کا کوئی فائدہ ہو۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader