Urdu book · اسلامی زندگی

اخلاص

Urdu book, p. 54

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا عمل کے محرک کو دیکھتا ہے نہ کہ صرف عمل کو عن عمر بن الخطاب رضى الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : انما الاعمال بالنيات وانما لكل امرئ ما نوى ۔ فمن كانت هجرته الى الله ورسوله فهجرته الى الله ورسوله ۔ ومن كانت هجرته لدنيا يصيبها اوامرأة ينكحها فهجرته الى ما هاجر اليه ۔ ( متفق عليه ) حضرت عمر بن خطاب روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا کہ عمل کا مدار نیت پر ہے۔ اور ہر آدمی کے لیے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی۔ پس جس آدمی کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہو تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے اور جس آدمی کی ہجرت دنیا کی طرف ہو جس کو وہ حاصل کرنا چاہتا ہو یا کسی عورت کی طرف ہو جس سے وہ نکاح کرنا چاہتا ہو تو اس کی ہجرت اسی طرف ہے جس طرف اس نے ہجرت کی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page