دیباچہ
Urdu book, p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
دیباچہ اسلام کو پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو تشریح و تَنْفِیر کے انداز میں پیش کیا جائے یعنی اسلام کی تعلیمات کو مزید علمی اضافوں کے ساتھ مؤثر اور قابل فہم بنانے کی کوشش کی جائے یہ اسلامی دعوت کی ایک ضرورت ہے جو ہمیشہ سے ہے اور آئندہ بھی باقی رہے گی۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسلام کی تعلیمات کو سادہ انداز میں پیش کیا جائے ۔ یعنی جیسا ہے ویسا ہی دوسری زبان میں نقل کر دیا جائے ۔ زیر نظر کتاب میں یہی دوسرا انداز اختیار کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور اقوال اور صحابہ کی زندگی اور اقوال کو بالکل سادہ اسلوب میں جمع کیا گیا ہے ۔ ہر قول یا واقعہ جو نقل کیا گیا ہے اس کے اوپر ایک عنوان قائم کیا گیا ہے ۔ بس یہی عنوان ہمارا اضافہ ہے ۔ اس کے سوا اور کوئی اضافہ نہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپ کے اصحاب کی زندگیاں قیامت تک کے تمام انسانوں کے لیے خدا پرستانہ زندگی کا سچا نمونہ ہیں ۔ اسی لیے خدا نے ان کو کامل طور پر محفوظ کر دیا ہے ۔ تاریخ کا یہ صفحہ اس قدر صحت کے ساتھ محفوظ ہے کہ ایک شخص جو سنجیدہ ہو اور واقعی جاننا چاہے وہ آج بھی پورے یقین کے ساتھ جان سکتا ہے کہ رسول اور اصحاب رسول کی زندگیاں کیا تھیں ۔ وہ کس طرح دنیا میں رہے اور کس طرح دنیا سے رخصت ہوئے ۔ زیر نظر کتاب اسی نمونہ کا ایک خلاصہ ہے ۔ اس طرح یہ کتاب اسلامی زندگی کی ایک مستند تصویر بن گئی ہے ۔ اس کتاب میں آدمی احادیث اور آثار صحابہ کی روشنی میں معلوم

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader