Urdu book · اسلامی زندگی

اخلاص

Urdu book, p. 68

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کے معاملہ کو خدا کا معاملہ سمجھنا حضرت ابومسعود بدری کہتے ہیں کہ میں اپنے ایک غلام کو کوڑے سے مار رہا تھا۔ اس اثنا میں میں نے اپنے پیچھے سے ایک آواز سنی۔ ”اے ابومسعود “ مگر غصہ کی وجہ سے میں اس آواز کو پہچان نہ سکا۔ پھر جب آدمی قریب آگیا تو میں نے دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ آپ فرمارہے تھے ۔ اے ابو مسعود ، جان لو کہ خدا تمہارے اوپر اس سے زیادہ قادر ہے جتنا تم اس غلام کے اوپر قادر ہو۔ (اعلم ابامسعود ان الله أقدر عليك منك على الغلام ) یہ سن کر خوف کی وجہ سے کوڑا میرے ہاتھ سے چھوٹ کر گر گیا۔ میں نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، وہ اللہ کی خوشنودی کے لیے آج سے آزاد ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر ابو مسعود ایسا نہ کرتے تو آگ ان کو پکڑلیتی۔ (مسلم )

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page