توکل
Urdu book, p. 80
By Maulana Wahiduddin Khan
خدا کے انتظام پر قانع رہنا عن البشر عن النبي صلى الله عليه وسلم يقول الله عز وجل ان من عبادي من لا يصلح ایمانه الا الفقر وان بسطت عليه افسد ذالك ـ وان من عبادي من لا يصلح ایمانه الا الغنى ولو افقرته لافسده ذالك ـ وان من عبادي من لا يصلح ایمانه الا الصحة ولو استقمته لا فسد ذالك ـ وان من عبادي من لا يصلح ایمانه الا السقم ولو اصاححته لافسد ذالك ـ وان من عبادي من يطلب بابا من العبادة فأكفه عنه لكيلا يدخله العجب انی ادبر امر عبادی بعلمی بما فی قلوبهم انی علیم خبیر۔ (طبرانی ) حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میرے بندوں میں کوئی ہے جس کے ایمان کو صرف محتاجی درست کرسکتی ہے اور اگر میں اس کے لیے کشادگی کردوں تو وہ اس کو بگاڑ دے اور میرے بندوں میں کوئی ہے جس کے ایمان کو صرف دولت مندی درست کرسکتی ہے اور اگر میں اس کو محتاجی میں ڈال دوں تو وہ اس کو بگاڑ دے ۔ اور میرے بندوں میں کوئی ہے جس کے ایمان کو صرف تندرستی درست رکھ سکتی ہے اور اگر میں اس کو بیمار کردوں تو وہ اس کو بگاڑ دے اور میرے بندوں میں کوئی ہے جو عبادت کا ایک دروازہ مجھ سے طلب کرتا ہے میں اس کو اس سے روک دیتا ہوں تا کہ اس کے اندر گھمنڈ نہ پیدا ہوجائے۔ میرے بندوں کے دلوں میں جو کچھ ہے میں اس کو جانتا ہوں اور اپنے علم کے مطابق اپنے بندوں کے معاملہ کی تدبیر کرتا ہوں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader