Urdu book · اظہارِ دین
عقل کا مسئلہ
Urdu book, p. 124
By Maulana Wahiduddin Khan
عقل انسان کو اس لیے دی گئی ہے کہ وہ ڈاٹا (data) جمع کرے اور پھر حاصل شدہ ڈاٹا کا تجزیہ کر کے صحیح علم تک پہنچنے کی کوشش کرے۔ تاہم عقل بذاتِ خود علم کا ذریعہ نہیں، اس لیے عقل صحیح فیصلے تک بھی پہنچ سکتی ہے اور غلط فیصلے تک بھی۔ جو لوگ عقل کو بذاتِ خود علم کا ذریعہ سمجھتے ہیں، وہ دراصل عقلی مدرسہ فکر (school of thought) کے انتہا پسند (extremists) لوگ ہیں۔ ایسے انتہا پسند لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں، حتی کہ خود مذہب اور عقیدے کے دائرے میں بھی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader