Urdu book · اظہارِ دین

اسلام اور دور جدید

Urdu book, p. 291

By Maulana Wahiduddin Khan

اُس وقت رسول اور اصحاب رسول کو یہ حکم دیا گیا کہ وہ اس غیر فطری نظام کا خاتمہ کر دیں، تا کہ انسان کے اوپر اللہ کی تمام امکانی سعادتوں کے دروازے کھل سکیں۔ اُس وقت عرب کے پڑوس میں دو بڑی سلطنتیں قائم تھیں — ایک، ساسانی ایمپائر (Sassanid Empire) اور دوسری، بازنتینی ایمپائر (Byzantine Empire)۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ان سلطنتوں کے سربراہوں کے نام خطوط روانہ کیے ۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ پہلے مرحلے میں یہ کوشش کی گئی کہ یہ حکمراں پرامن فہمائش کے ذریعے اپنی اصلاح کر لیں ۔ جب ان حکمرانوں کے اوپر پر امن فہمائش کار گر نہیں ہوئی تو اس کے بعد یہ حکم دیا گیا کہ ان حکمرانوں کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے ۔ یہ فوجی کارروائی گویا انسانوں کے ذریعے ایک خدائی آپریشن (divine operation) تھا جو اللہ کی خصوصی مدد کے ذریعے کامل طور پر انجام پایا ۔ یہ خدائی آپریشن کسی وقتی مقصد کے لیے نہ تھا۔ اُس کا نشانہ یہ تھا کہ ایک تاریخی نظام کا خاتمہ کر کے دنیا میں دوسرے تاریخی نظام کو وجود میں لایا جائے ۔ اس قسم کا منصوبہ صرف ایک لمبے عمل (long-term process) کے ذریعے بروئے کار لایا جا سکتا تھا ، چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ سب سے پہلے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہ ہوا کہ ملکِ عرب میں قبائلی حکمرانی کو ختم کیا گیا ۔ اس کے بعد خلافت راشدہ کے زمانے میں ایشیا اور فریقہ کے درمیان قائم شدہ دو بڑی سلطنتوں — ساسانی ایمپائر اور بازنتینی ایمپائر — کا خاتمہ کیا گیا۔ یہ دونوں واقعات غیر معمولی قربانیوں کے ذریعے پیش آئے ۔ یہ تاریخِ بشری کا ایک عظیم سیاسی انقلاب تھا جس کا ذکر بائبل میں ان الفاظ میں آیا ہے — اُس نے نگاہ کی اور قومیں پراگندہ ہو گئیں۔ ازلی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے ۔ قدیم ٹیلے جھک گئے : He looked and startled the nations. And the everlasting mountains were scattered. (Habakkuk 3:6) تاہم اللہ تعالیٰ کو تاریخ میں جو نیا دور لانا تھا، اس کے لیے اتنا ہی کافی نہ تھا۔ اس مقصد کے لیے ضروری تھا کہ سیاسی اجارہ داری کے نظام کو عالمی سطح پر ختم کر دیا جائے ۔ منصوبہ الہی کا یہ دوسرا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page