Urdu book · اظہارِ دین

تاریخ میں خدائی مداخلت

Urdu book, p. 354

By Maulana Wahiduddin Khan

یمن کے حاکم ابرہہ کا کعبہ پر حملہ، مگر اس کی ناکامی کی بنا پر کعبہ کی اجتماعی حیثیت کا محفوظ رہنا۔ مکہ میں تیرہ سالہ دعوت و جہد کے ذریعے تمام صالح افراد کا اسلام میں داخل ہو جانا۔ ہجرت کے تیسرے سال غزوہ بدر کا پیش آنا اور اس غزوہ میں فرشتوں کی مدد کے ذریعے تمام سرکش افراد کا قتل کیا جانا۔ ہجرت سے پانچ سال پہلے جنگ بُعاث میں دو قبیلوں کے درمیان جنگ ہونا، اس جنگ میں قبائلی سرداروں کا زور ٹوٹ جانا۔ حدیبیہ (6 ہجری) کی یک طرفہ صلح کے بعد سارے عرب میں امن قائم ہونا اور سارے عرب میں اسلام کی اشاعت۔ فتح مکہ کے بعد عرب قبائل میں اسلام کے لیے نرم گوشہ پیدا ہونا، اس کے بعد عام الوفود کے ذریعے تمام قبائل کو تیزی سے اسلام میں داخل کر لینا ۔ بازنتینی ایمپائر اور ساسانی ایمپائر کے درمیان جنگی ٹکراؤ ہونا اور اس دو طرفہ جنگ میں دونوں کا آخری حد تک کمزور ہو جانا۔ صلیبی جنگوں کے بعد مخصوص اسباب کے تحت، اہل مغرب کا سائنسی مطالعے کی طرف راغب ہونا اور اسلام کے موافق، فطرت کے حقائق کا انکشاف۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page