Urdu book · اظہارِ دین

اظہارِ دین

Urdu book, p. 362

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے۔ مثال کے طور پر فرانسیسی مستشرق ارنسٹ ریناں (Joseph Ernest Renan) جس کی وفات 1892ء میں ہوئی ، اس نے 1851 میں ایک مقالہ شائع کیا۔ اس کا عنوان یہ تھا: Muhammad and the Origins of Islam. اس مقالے میں ارنسٹ ریناں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخی حیثیت کا کھلا اعتراف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ۔ بڑے مذاہب کے دوسرے بانیوں کے برعکس ، پیغمبر محمد واحد شخص ہیں جو کہ تاریخ کی کامل روشنی میں پیدا ہوئے : Unlike the other founders of major religions, the Prophet Muhammad was born in the full light of history. پیغمبر اسلام کا مشن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا خصوصی مشن کیا تھا ، اس کو قرآن کی دو آیتوں میں اس طرح بیان کیا گیا ہے: يُرِيدُونَ لِيُطْفِؤُا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ هُوَا الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (61:8-9) یعنی وہ چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور کو اپنی پھونک سے بجھا دیں ، حالانکہ اللہ اپنے نور کو ضرور مکمل کرے گا ، خواہ منکروں کو یہ کتنا ہی نا گوار ہو۔ اللہ ہی نے اپنے رسول کو بھیجا ہے ہدایت اور دین حق کے ساتھ ، تا کہ وہ اس کو تمام دین پر غالب کر دے ، خواہ یہ مشرکوں کو کتنا ہی نا گوار ہو۔ قرآن کی ان آیتوں میں دو لفظ استعمال کیے گئے ہیں: ہدی اور دین۔ اسی کے ساتھ ان میں دو اور لفظ استعمال کیے گئے ہیں: اتمام اور اظہار ۔ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اتمام کا تعلق ہدی سے ہے اور اظہار کا تعلق دین سے ۔ اس میں دراصل اللہ کے دو مطلوب کا ذکر ہے۔ ایک ہے، نور ہدایت کا اتمام ، اور دوسرا ہے، دین خدا وندی کا اظہار و غلبہ ۔ نور ہدایت کیا ہے، وہ اصلاً دو چیزوں کے مجموعے کا نام ہے۔ یہ دو چیزیں قرآن اور سنت رسول ہیں۔ قرآن، اللہ کے دین کا نظریاتی متن (ideological text) ہے۔ اللہ تعالیٰ کو یہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page