Urdu book · اظہارِ دین

خلاصہ کلام

Urdu book, p. 440

By Maulana Wahiduddin Khan

کر کے جدید مواصلات تک دست رس حاصل کی۔ اس طرح یہ ممکن ہو گیا کہ اللہ کے پیغام کو عالمی سطح پر ہر عورت اور مرد تک پہنچایا جا سکے۔ اسی طرح اہل مغرب نے انسانی تاریخ کو دور سیاست سے نکال کر دورِ تنظیم (age of organization) تک پہنچایا۔ اس طرح یہ ممکن ہو گیا کہ سیاسی طاقت کے بغیر آزادانہ طور پر تمام دینی تقاضے انجام دیے جاسکیں۔ جہاں تک حفاظتِ دین کا تعلق ہے، اس کو تمام تر امت مسلمہ نے انجام دیا۔ اظہارِ دین کے کام کا آغاز بھی امت مسلمہ کے ذریعے ہوا، لیکن کامل اظہار کے لیے جو وسائل درکار تھے، وہ قدیم زمانے میں موجود نہ تھے۔ اس میدان میں بھی امت مسلمہ نے ابتدائی کام کیا، لیکن اس کو اتمام تک پہنچانا باقی تھا۔ اظہارِ دین کا یہ تکمیلی مرحلہ اہل مغرب کی جدید دریافتوں کے ذریعے انجام پایا۔ تاہم اس معاملے میں اہل مغرب کا حصہ تائید با اعتبار وسائل ہے، تاہم تائید کا یہ واقعہ اتفاقاً پیش نہیں آیا، بلکہ وہ اُس تاریخی عمل (historical process) کا نقطہ انتہا (culmination) تھا جو امت مسلمہ کے ذریعے ساتویں صدی عیسوی میں شروع ہوا تھا۔ کہ منہ سے روپے نا دیں ، حق بھی نہ دیں ، اس میں اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page