جنت کی دنیا
Urdu book, p. 505
By Maulana Wahiduddin Khan
گے کہ شکر ہے اس اللہ کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا، ہم جنت میں جہاں چاہیں، مقام کریں۔ پس کیا خوب بدلہ ہے عمل کرنے والوں کا۔ جنت کی یہ وسعت موجودہ زمانے میں ایک قابل فہم واقعہ بن چکی ہے۔ جدید دور بینوں کے مشاہدے سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ کائنات کی وسعتوں میں ایسے قابل آباد کاری سیارے (habitable planets) بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ صرف ہماری کہکشاں (Milky Way) کے اندر کئی بلین کی تعداد میں اس طرح کے سیارے موجود ہیں۔ اس نئی دریافت کو لے کر غور کیا جائے تو جنت کے بارے میں عجیب قسم کا پر اہتزاز تصور (thrilling concept) معلوم ہوتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ غالباً جنت بے شمار ہرے بھرے سیاروں کا ایک کائناتی مجمع الجزائر (universal archipelago) ہے۔ تمام جزیرے اپنی اپنی جگہ پر مکمل دنیا ئیں ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ انتہائی اعلیٰ قسم کے کمیونیکیشن کے ذریعے باہم جڑے ہوئے ہیں۔ آخرت کے دور میں شاید ایسا ہوگا کہ ہر جنتی کو زندگی گزارنے کے لیے مستقل دنیا ئیں حاصل ہوں گی ۔ اسی کے ساتھ وہ دوسرے جنتی باشندوں سے معیاری کمیونیکیشن کے ذریعے ہر لمحہ مربوط ہوگا۔ جنت میں ہر قسم کی نعمتیں بھی ہوں گی اور کامل آزادی بھی۔ اسی کے ساتھ جنت گو یا اعلیٰ انسانوں پر مبنی ایک کائناتی سماج ہوگا، جہاں ہر انسان کو کامل معنوں میں فل فل منٹ (fulfilment) حاصل ہوگا۔ ابدی جنت کی یہ نا قابل بیان حد تک اعلیٰ نعمتیں اہل جنت کو تمام تر اور یک طرفہ طور پر اللہ کی رحمت کے ذریعے حاصل ہوں گی، لیکن اہل جنت کے اعزاز کے لیے اللہ کی طرف سے یہ اعلان کیا جائے گا کہ : وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (43:72)۔ یعنی، یہ وہ جنت ہے جس کے تم مالک بنا دیے گئے ہو، اُس عمل کی وجہ سے جو تم کرتے تھے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader