زوال کی آخری مثال
Urdu book, p. 640
By Maulana Wahiduddin Khan
پیاس لگتی ہے ۔ وہ اپنی پیاس بجھانا چاہتا ہے ۔ مگر یہ ایک معلوم بات ہے کہ ہر انسان اپنی پیاس بجھانے کے لیے پانی کو استعمال کرنے پر مجبور ہے ۔ پانی کے سوا کسی اور چیز سے وہ اپنی ضرورت پوری نہیں کر سکتا ۔ اسی طرح انسان کو بھوک لگتی ہے ۔ بھوک کے معاملے میں بھی انسان یہی کرتا ہے کہ وہ فطرت کی فراہم کردہ غذا کے ذریعے اپنی بھوک مٹائے ۔ ہر انسان کو سانس لینے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہے ۔ اس کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتا ۔ ہر انسان آکسیجن لینے کے لیے اُسی نظام کو استعمال کرتا ہے جو اس کے باہر فطرت نے قائم کیا ہے ۔ یہی تمام دوسری ضرورتوں کا معاملہ ہے ۔ ٹھیک یہی معاملہ مقصد حیات کا بھی ہے ۔ مقصد حیات کے معاملے میں بھی انسان کو اپنے خالق کے تخلیقی نقشہ (creation plan) کو جاننا ہے ۔ اس معاملے میں کوئی دوسرا متبادل ، انسان کے لیے نہیں ۔ قرآن خالق فطرت کی کتاب ہے ۔ قرآن میں اس سوال کا جواب اس کی سورۃ العصر میں دیا گیا ہے ۔ قرآن کا یہ جواب اپنے مفہوم کے اعتبار سے یہ ہے : History is a witness that man is in loss, except those who follow the course of life set by the Creator. اس اعتبار سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ خالق نے انسان کی زندگی کو دو دوروں میں تقسیم کیا ہے ۔ قبل از موت دور ، اور بعد از موت دور ۔ موت سے پہلے کا دَور عمل کرنے کا دَور ہے اور موت کے بعد کا دَور عمل کا انجام پانے کا دَور ۔ جو کچھ موت کے بعد ملنے والا ہے وہ موت سے پہلے نہیں مل سکتا ۔ جو کچھ موت سے پہلے کرنا ہے اس کو کرنے کا موقع موت کے بعد باقی نہیں رہے گا ۔ انسان کا مطالعہ بتاتا ہے کہ ہر انسان لامحدود خواہشوں (unlimited desires) کے ساتھ پیدا ہوتا ہے ۔ یہ ڈیزائر ہر ایک کو بہت محبوب ہوتی ہیں ۔ مگر یہ بھی ایک واقعہ ہے کہ پوری انسانی تاریخ میں کوئی ایک شخص بھی اپنی ان خواہشوں کی تکمیل نہ کر سکا ۔ مختلف انسانوں نے اپنی خواہشوں کی تکمیل کے لیے ساری عمر محنت کیا ۔ بظاہر انھوں نے بڑی بڑی کامیابی حاصل کی ۔ مگر ہر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader