Urdu book · اظہارِ دین

زوال کی آخری مثال

Urdu book, p. 731

By Maulana Wahiduddin Khan

قیامت کے دروازے پر 25 جون 2008 کی صبح کو میں آل انڈیا ریڈیو سے خبریں سن رہا تھا۔ خبروں کے آخر میں حسبِ معمول کھیل کی کممنٹری آنے لگی۔ ومبلڈن (Wimbledon) سے رپورٹ دیتے ہوئے، رپورٹر نے کہا کہ ــــ ندال (Rafael Nadal) زبردست جیت کے دروازے پر: Nadal on the threshold of a landslide victory. ان الفاظ کو سن کر میں نے سوچا کہ لوگ کتنی زیادہ بڑی بھول میں مبتلا ہیں۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عظیم کامیابی کے دروازے پر کھڑے ہوئے ہیں، حالانکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ندال سمیت پوری انسانیت آج قیامت کے دروازے پر کھڑی ہوئی ہے: Nadal as well as whole humanity is on the threshold of Doomsday. قرآن کی سورۃ المومنون میں تمام انسانیت کو خطاب کرتے ہوئے خدا وند عالم نے فرمایا: تو کیا تم نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ہم نے تم کو بے مقصد پیدا کیا ہے، اور تم ہماری طرف نہیں لوٹائے جاؤ گے (23:115): Do you think that we created you without any purpose, and that you shall not be returned to Us. قرآن میں اس طرح کی مختلف آیتیں ہیں جن میں خدا کا کری ایشن پلان (creation plan) بتایا گیا ہے۔ اس کے مطابق، خدا نے ایک آئیڈیل دنیا بنائی جس کو جنت (paradise) کہا گیا ہے۔ یہ آئیڈیل دنیا ابدی ہے (2:25)۔ وہ خوف اور حُزن سے خالی ہے (35:34)۔ وہاں انسان کے لیے کامل فل فل منٹ (fulfilment) کا سامان موجود ہے (41:31)۔ اس کے بعد خدا نے سیارہ زمین کو بنایا اور پھر یہاں انسانی نسل کو آباد کیا۔ خدا نے انسان کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page