زوال کی آخری مثال
Urdu book, p. 746
By Maulana Wahiduddin Khan
دراصل گلوبل وارننگ (global warning) ہے۔ یہ خالق کائنات کی طرف سے، اس بات کی اعلان ہے کہ انسانی تاریخ کے خاتمے کا وقت بالکل قریب آپہنچا۔ جلد سے جلد جنت کی خدائی فہرست میں اپنا نام درج کرادو، کیوں کہ بہت جلد وہ لمحہ آنے والا ہے، جب کہ اس کا موقع آخری طور پر ختم ہو جائے گا۔ حالات بتاتے ہیں کہ انسان موجودہ زمین پر اب اپنی مزید آباد کاری کا جواز (justification) کھو چکا ہے۔ اب خدا کے تخلیقی پلان کے مطابق، بہت جلد انسانی تاریخ کا اگلا دور شروع ہونے والا ہے، جب کہ منتخب لوگوں کو ابدی جنت میں بسا دیا جائے، اور بقیہ لوگوں کو رد (reject) کر کے اُنھیں حسرت کے صحرا میں ابدی طور پر ذلت اور محرومی کی زندگی گزارنے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ رائٹ ہیئر، رائٹ ناؤ کا فارمولا عام طور پر، قبل از موت زندگی (pre-death period of life) کی تعمیر کے لیے بولا جاتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ”رائٹ ہیئر، رائٹ ناؤ“ کا فارمولا بعد از موت زندگی (post-death period of life) کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے، یعنی ”رائٹ ہیئر، رائٹ ناؤ“ کا مطلب مستقبل کی تیاری ہونا چاہیے، نہ کہ حال کا وقتی انجوائے مینٹ۔ واقعات بتاتے ہیں کہ اب انسانی تاریخ کے خاتمے کا وقت بالکل قریب آچکا ہے۔ اب آخری وقت آگیا ہے کہ انسان جاگے اور اپنے باقی ماندہ وقت کو اگلے مرحلہ حیات (post-death period) کی تیاری میں لگا دے۔ بہت جلد وہ لمحہ آنے والا ہے، جب کہ انسان کے پاس نہ کچھ کرنے کا وقت ہوگا اور نہ تلافی مافات کے لیے پیچھے لوٹنے کا وقت۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader